شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع کو لےکر ہزاروں عوام  شاہراہ روک کیا  احتجاج : مجموعی استعفیٰ کا انتباہ اور الیکشن بائیکاٹ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2019, 8:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:17؍جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی میں دن بدن قومی شاہراہ کی توسیع کو لےکر معاملہ گرم ہوتا جارہاہے۔ شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع 45میٹر سے کم کرکے 30میٹر کئے جانےکی مخالفت کرتے ہوئے جمعرات کو ہزاروں لوگو ں نے قومی شاہراہ روک کر سخت احتجاج درج کیا۔ اس دوران عوامی مانگوں کو منظوری نہیں دی گئی تو شرالی گرام پنچایت کے 35گرام پنچایت ممبران استعفیٰ دینے کے علاوہ شہری اگلے لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کئے جانے کا پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نےا علان کیا۔

جمعرات کی صبح شرالی سارداہولے ہنومنت مندر کے صحن میں جمع ہوئے ہزاروں لوگوں نے شری ہادی ماستی مندر تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس کے بعد شرالی مین سرکل پر قومی شاہراہ کو روکنے کی تیاری کی۔ ریلی میں 30میٹر کی چوڑائی نہیں چاہئے کے نعرے گونج رہے تھے۔ احتجاجی بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر جائے وقوع پہنچ کر میمورنڈم وصول کرنے تک وہاں سے نہیں ہٹنے کی ضد پراڑے رہے۔ احتجاجیوں کو مطمئن کرنے کی پولس کی کوششیں بھی  ناکام ہوئیں تو کچھ دیر حالات ہنگامہ خیز ہوگئے تھے۔ قومی شاہراہ بند کرنے کے نتیجے میں گھنٹہ بھر ٹرافک کانظام بھی متاثر رہا۔

 بھٹکل دیہی پولس تھانہ ایس آئی روی نے عمومی احتجاج کی منظوری لے کر قومی شاہراہ کو روکنے کی کوشش کرنا صحیح نہیں ہے۔ اگر شاہراہ کو کھلا نہیں کیا گیا تو قانونی کارروائی کے لئے مجبور  ہونے کی بات کہی تو احتجاجی وہاں سےنکل پنچایت دفتر کے احاطہ میں جمع ہوکر اپنا احتجاج جاری رکھا اور کہا کہ اگر اے سی یہاں آکر ہمارا میمورنڈم قبول نہیں کئے تو دوبارہ قومی شاہراہ کو بند کرنے کی دھمکی دی ۔ احتجاج زور ہوتے دیکھ کر پولس افسران نے اے سی حالات کی جانکاری دی۔ کچھ دیر بعد بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا جائے وقوع پہنچ کر احتجاجیوں سے میمورنڈم وصول کیا۔

اس موقع پر احتجاجیوں سے شرالی پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک، نائب صدر سونیتا ہیرورکر، ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈ، تعلقہ پنچایت ممبر مالتی موہن دیواڑیگا، سابق نائب صدر راما موگیر، ادیب ڈاکٹر وی آر سراف سمیت کئی ایک  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شرالی میں اسکول، کالج ، مندر، اسپتال وغیرہ ہیں۔ اس وقت شرالی ایک وسیع مارکیٹ  کی مانند ہے۔ روزانہ چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہات سے طلبا اور عوام ہزاروں کی تعداد میں شرالی آتے جاتے رہتے ہیں۔ عوامی ا ور سواریوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے ،مجوزہ حادثات کو روکنے کے لئے انڈرپاس روڈ، بس اسٹانڈ، آٹو اسٹانڈ کی سخت ضرورت ہے۔ 30میٹر کی وسعت میں ان کاموں کو انجام دینا ممکن نہیں ہے۔ اس کے  شرالی کی ترقی پر سنگین اثرات مرتب ہونگے۔ سیاست دان اور افسران عوامی زندگی کے ساتھ مذاق کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ قومی شاہراہ کی توسیع لازماً45میٹر تک کرنی ہی پڑیگی ورنہ آئندہ دنوں میں اس سے بھی زیادہ سخت احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔ اے سی ساجد ملا نے اس موقع پر احتجاجیوں کو عوامی مانگوں کو اعلیٰ افسران تک پہنچا کر اگلی کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔

دکانیں بند: قومی شاہراہ کی توسیع کولے کر شرالی میں منائے گئے بند کے موقع پراکثر دکانیں ، پرائیویٹ اسپتال ، بینک وغیرہ اپنا کاروبار بند رکھا۔ کئی دکاندار از خود بند کے احتجاج میں شامل ہوکر اپنا تعاون پیش کیا۔ احتجاج میں پارٹیوں کی تفریق کئے بغیر سیاسی لیڈران، اسکول  اور کالجوں کے طلبا وطالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔

وزیرا ور رکن اسمبلی کی اپیل : شرالی قومی شاہراہ توسیع کا معاملہ اور عوامی احتجاج رنگ پکڑتےدیکھ کر اور آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات پر بھی اس کے اثرات محسو س کرتے ہوئے آہستہ سے سیاست دان بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے ، رکن اسمبلی سنیل نائک نے مرکزی وزیر نتین گڈکری کو خط لکھتے ہوئے شرالی میں ابتداء میں لئے گئے فیصلے کے مطابق  قومی شاہراہ کی توسیع 45میٹر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...