بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2021, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں سنیچرصبح ایک ماہی گیر کشتی کے ذریعے ماہی گیری کرنے کےدوران سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا، جس کی نعش سنیچر شام کو اُسی جگہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔

مہلوک کی شناخت  شرالی موگیرکیری کے رہنے والے  منجوناتھ نارائن موگیر (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منجوناتھ اپنے داماد کے ساتھ ایک ہی کشتی پر سوار مرڈیشور سمندر میں ماہی گیری کرنے کے دوران  سمندر میں گرگیا تھا، سمجھا جارہا ہے کہ سمندر میں گرتے ہی وہ مچھلی کے جالے میں پھنس  گیا جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

سنیچر شام کو اُس کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی اور پوسٹ مارٹم کے  بعد نعش گھروالوں کے حوالے کی گئی۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...