عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2023, 6:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل ٨ جون (ایس او نیوز) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر5 جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول کے  کیمپس  میں بھی  منعقد کیا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ماہر ماحولیات کے ذریعے طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ اسکول کے اطراف موجود پانچ بڑی مساجد میں طلبہ کی ایک ٹیم کے ذریعے نمازادا کرنے کے لئے پہنچے لوگوں میں یوم عالمی ماحولیات کی مناسبت سے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ماحول کو بہتربنانے اوراسے آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال کتنی ضروری ہے، اس طرف نمازیوں کی توجہ دلائی گئی اس موقع پر اسکول کے دائر کار میں آنے والی منیری مسجد، فردوس مسجد اور فاطمہ مسجد میں نماز کے لئے آئے ہوئے تقریباً 60 لوگوں میں مختلف پودے تقسیم کیے گئے اور اپنے اپنے گھروں کے احاطے میں اس کی شجرکاری کی ترغیب دی گئی۔

شمس اسکول کی طرف سے یوم ماحولیات کے موقع پر طلبہ کوسرکاری دفاترمیں بھی لےجایا گیا اور بالخصوص بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفس، ٹاون پولس اسٹیشن اور اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچ کرآفسران کو سجاوٹی پودے بطورعطیہ پیش کئے گئے۔

اسکول کیمپس میں شجرکاری کےبعد مہمان خصوصی عبدالواحد خطیب نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کے لئے جس طرح پانی، کھاد اور کیڑے  مار ادویات ضروری ہیں، اُس سے کہیں زیادہ انسانوں کی توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اورتعلیم گاہوں کے اطراف  درخت لگانے سے یہ پڑھائی کے ماحول کو بہتر اور صحت مند بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے طلبہ  کو مشورہ دیا کہ وہ درختوں کوزیادہ سے زیادہ اُگانے کی طرف توجہ دیں اور درختوں کی دیکھ ریکھ  کرتے ہوئے درختوں سے محبت کریں۔

اس موقع پرپروگرام کو منظم کرنے میں پیش پیش اسکول  ٹیچر ایم آرمانوی سمیت پرنسپل لیاقت علی،  اسکول کے  بانی  و رکن ڈاکٹر خواجہ اویس رکن الدین، نائب صدر سید قطب برماور ندوی، سکریٹری انعم اعلیٰ ایم ٹی۔ اساتذہ سبحان ندوی، عبداللہ خلیفہ، منجوناتھ ہیبار، طلباء میں محمد غطریف ردا، احمد دامدا، محمد یوشا صدیقہ، حنظلہ، حبیب موٹیا، محمد افہم محتشم، محمد ذیان بنگالی،  سید صابق برماور، محمد لبید ودیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 

منگلورو سب رجسٹرار آفس میں بڑھ رہے ہیں آن لائن فراڈ کے واقعات

موبائل فون پر میسیج یا کال کے ذریعے دھوکہ اور فراڈ کے معاملات تو عام ہوگئے ہیں ، لیکن تعجب خیز اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اب جعلسازوں نے سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والے بایومیٹرک شناختی تفصیلات کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کی رقمیں ہڑپنا شروع ...

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔