بھٹکل: سرکاری اسکولوں میں باورچیوں کی تنخواہیں اداکرنے کیلئے  ایس ڈی پی آئی نے دیا وزیرا علیٰ کے نام میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 18th August 2020, 4:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،18؍اگست (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیاشمالی کینرا یونٹ نے بھٹکل تحصیلدار کے توسط سے وزیر اعلیٰ کرناٹکا ایڈی یورپا کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسکولوں میں باورچی اور معاون کی خدمات انجام دینے والو ں کی جواعزازی تنخواہ گزشتہ پانچ مہینوں سے بقایا ہے اس کو فوراً ادا کردیا جائے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ’اکشر داھا‘ منصوبے کے تحت 54ہزار اسکولوں میں 1.78لاکھ افراد باورچی اور معاون بارچی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اور حکومت کی طرف سے جو اعزازی مشاہرہ انہیں دیا جاتا ہے وہ گزشتہ پانچ مہینوں سے ادا نہیں کیا گیا ہے۔یہ ایک افسوسناک بات ہے۔ اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان لوگوں کو دوسری نوکریاں بھی نہیں مل رہی ہیں۔اس لئے یہ لوگ انتہائی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔لہٰذاسرکار کی طرف سے ان لوگوں کی محنت کا پھل انہیں فوری طور پر دیا جانا چاہیے۔اور پانچ مہینوں کی بقایا رقم ادائیگی کے لئے فوری طور جاری کردینا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔