بھٹکل میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج : بل نذرآتش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th December 2019, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے منظورکردہ شہریت ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی بھٹکل کے ممبران نے جمعرات کو تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

پارٹی کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر توفیق بیاری نے کہاکہ متعلقہ بل تفریق و تعصب پر مبنی ہے، بل کے پاس سے سکیولر ملک کے اقدار کی توہین کی گئی ہے، متعلقہ بل سے دستور کا دھکا لگاہے، مرکزی حکومت فوری طورپر بل کو واپس لے، ورنہ مسلمانوں کے خلاف جاری کئے گئے اس بل کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنےکی بات  کہی۔ اس کے بعد احتجاجیوں نے بل کو نذرآتش کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ بل کے خلاف مختلف پلےکارڈس تھامے ہوئے تھے۔ اس موقع پر سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا بھٹکل کے وسیم منیگار، زمان، صدام وغیرہ موجود تھے۔ احتجاج کے پیش نظر پولس بندوبست کیاگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...