بھٹکل تعلقہ بیلکے ہائی اسکول میں اے پی جے عبدالکلام سائنس لیباریٹری کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th July 2018, 6:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24/جولائی (ایس اؤ نیوز)   تعلقہ کے بیلکے ہائی اسکول میں نوتعمیر شدہ اے پی جے عبدالکلام سائنس لیباریٹری ، طلبا پارلیمنٹ اور ہونہار طلبا کے تہنیتی پروگرام کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی میں کامیاب ہونے کےلئے حوصلہ ، ہمت اور محنت چاہئے ،دیگر غلط راستوں سے یہ ممکن نہیں ہونے کی بات کہی۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا پر اپنی برتری ثابت کرنی ہے تو صرف علم کے ذریعے ہوسکتی ہے، طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ تعلیم پر پوری توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم سے ہی ہر طرح کی عزت و مقام ملتاہے۔ تعلیمی میدان میں حکومت کی طرف سے جو بھی سہولیات میسر ہیں وہ ممکنہ حد تک فراہم کرنے کی بات کہی۔ ہائی اسکول سائنس لائبریری کےلئے عطیہ دئیے کے سداشیو آچاریہ نے بھی اپنے خیالات اظہار کیا۔ بیلکے گرام پنچایت کی نائب صدر چندراوتی موگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک، پنچایت ممبر ایشورنائک، لکشمی نارائن نائک، ناگپا نائک، ڈائیٹ لکچرر دیودی داس موگیر، بھٹکل بی ای اؤ ایم آر منجی، تیج کمار جین وغیرہ موجود تھے۔ استاد چندر شیکھر نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات  پیش کئے ۔ استاد اننت آچاریہ نے طلبا کو حلف دلایا۔ استاد این جی گوڈ ا نے نظامت کی۔ فزیکل ٹیچر پرکاش شرالی نے طلبا لیڈران کا تعارف پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...