بھٹکل کا نوجوان اُدیاور میں ہوئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی؛ علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2020, 12:21 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13 اگست (ایس اونیوز) بھٹکل مخدوم کالونی کا ایک نوجوان اُڈپی کے اُدیاور میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال کستوربا اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، نوجوان کی مالی حالت کمزور ہونے  کی وجہ سے علاج کے لئے  قریب تین لاکھ  روپیوں کی فوری ضرورت ہے۔ نوجوان کی شناخت سمیرسوکیری (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ حادثہ  31 جولائی کو ہوا تھا۔

اُڈپی کے سماجی کارکن  حُسین کوڈی بینگرے نے بتایا کہ نوجوان اُدیاور کے ایک ہوٹل   میں کام کرتا تھا، سموسہ  کی ڈیلوری کے دوران  جب وہ سڑک کنارے اپنی بائک کے ساتھ  کھڑا تھا تو   ایک تیز رفتار کار اس سے ٹکراگئی۔ حادثہ میں سمیر  شدید زخمی ہوا تھا، ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے منی پال شفٹ کیا گیا۔  حُسین نے بتایا کہ  نوجوان  کی حالت سدھر رہی ہے مگر   اس کے پیر بری طرح فریکچر ہوئے ہیں اور اس کے علاج کے لئے  کم ازکم تین لاکھ روپیوں کی ضرورت ہے۔ 

مخدوم کالونی کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ سمیر  کی مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ اسپتال کا خرچ برداشت کرسکے،  اس بنا پر  اگر کوئی صاحب خیر حضرات اس کی مدد کریں تو اس کا فوری علاج ممکن ہے۔ پتہ چلا ہے کہ شادی شدہ سمیر کو دو چھوٹے بچے ہیں۔ اپنا اور اپنے بیوی بچوں  کا پیٹ پالنے کے لئے وہ اُدیاور میں  ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پتہ چلا ہے کہ اُدیاور پولس نے اُسی وقت کار کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے  معاملہ درج کیا ہے۔

اگر کوئی سمیر کی مالی مدد کرنا چاہے یا منی پال اسپتال پہنچ کرسمیر کی تیمارداری کرنا چاہے تو  اسپتال میں سمیر کے بھائی غفران سے موبائل نمبر 7848020162 پر رابطہ کرسکتے ہیں ،  بھٹکل میں اس نوجوان کی کوئی مالی طور پر مدد کرنا چاہتے ہوں  تو    ساحل آن لائن کے نمائندے مبشر ہلارے  سے موبائل نمبر 9972818849 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...