بھٹکل کے ہونہار طالب العلم صلاح الدین ایوب سدی باپا نے لی پیرس سے ماسٹر ڈگری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2018, 1:58 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے صلاح الدین ابن ایوب سدی باپا نے فرانس کے مشہور شہر  پیرس سے  ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی   ڈگری حاصل کرتے ہوئے  قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔ موصوف معروف قومی سماجی  خدمت گار  مرحوم ظفر علی  معلم کے  نواسے اور مسقط  سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر محترمہ وسیمہ ایوب سدی باپا کے فرزند ہیں۔

صلاح الدین نے جولائی 2018 میں انٹرنیشنل ٹریڈمیں ماسٹرآف ایڈمنسٹریشن  کا امتحان دیا تھا جس میں انہوں نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ 

صلاح الدین نے اپنی ابتدائی تعلیم انڈین اسکول مسقط سے حاصل کی تھی، انہوں نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کرنے کے بعد  بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (انجمن انجینرنگ کالج) سے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن    میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے  مسقط میں  آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں دو سال تک اکائونٹ مینجر کی حیثیت سے بھی کام  کیا پھرایم بی اے کے لئے انہوں نے پیرس میں داخلہ لیا، جہاں سے اُنہوں نے اب ماسٹر  ڈگری حاصل  کی ہے۔

فٹ بال کے شوقین صلاح الدین سدی باپا چھٹیوں میں بھٹکل کالج میں منعقدہ سیمینارس میں کئی بار بچوں کو ترغیبی (Motivational) لیکچرس دےچکے ہیں، وہ دوران تعلیم انجمن انجینرنگ کالج میں کلچرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

صلاح الدین کے والد جناب ایوب سدی باپا بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے سرگرم رکن ہیں اور قومی و ملی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں، جبکہ صلاح الدین کے نانا مرحوم ظفر علی معلم قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل میں ایک عرصہ تک اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ اس ادارہ کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ صلاح الدین کی والدہ ڈاکٹر وسیمہ گذشتہ 25 سالوں سے مسقط سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں وہ بچوں کی اسپیشلسٹ ہیں۔ ڈاکٹر وسیمہ بھی ایس  ایل سی اور سکینڈ پی یوسی میں ممبئی  کالج سے گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔ڈاکٹر وسیمہ کے  ایک اور فرزندفلاح الدین بھٹکل  سے بی ای  کے بعد اب مسقط میں زیرملازمت ہیں اور شمس الدین بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج میں ففتھ سمیسٹر اور دُختر عائشہ مسقط انڈین اسکول میں پی یو سی اول میں زیرتعلیم ہیں۔

بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے ایک رکن  نے بتایا کہ اپنے والد، والدہ اور نانا کی  طرح صلاح الدین بھی قومی اور ملی کاموں میں ہمیشہ متحرک رہا ہے۔اس بنیاد پر قوم و ملت کو ان سے بھی اچھی توقعات اور اُمیدیں وابستہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: ہندو دھرم کے خلاف ہتک آمیز بیان دینے والے ملزمین کو عدالت نے دی 3سال قید اور 14ہزار روپے جرمانے کی سزا

ہندو دھرم چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے پر بہت ساری امداد اورسہولتیں فراہم کرنے کی باتیں کہہ کر ہندودھرم کے خلاف ذہن سازی کرنے والے ملزم کو چیف جوڈیشیل میجسٹریٹ نے 3سال کی قیداور14ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سی اے اے کیخلاف قرار دادیں ’’دستوری اعتبار سے بھیانک غلطی‘‘ ، کوئی طاقت کشمیری پنڈتوں کو کشمیر واپس جانے سے نہیں روک سکتی ؛ منگلورو میں ریالی سے راجناتھ سنگھ کا خطاب

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئےاُن سے خواہش کی ہے کہ یہ پارٹیاں ‘ جہاں اُن کی اکثریت ہے، ریاستی اسمبلیوں میں سی اے اے کیخلاف قرار دادیں منظور کرتے ہوئے ’’دستوری اعتبار سے بھیانک غلطی ‘‘ نہ کریں۔ راجنا تھ سنگھ نے اپوزیشن پارٹیوں کو مشورہ ...

بھٹکل انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں اکہترواں یومِ جمہوریہ

بھٹکل کے دیگر اسکولوں اور کالجوں کی طرح ہر سال کی طرح امسال بھی  انجمن  پی یو کالج فور ویمن میں 71 واں  یوم جمہوریہ منایا گیا جس کے تحت   انجمن پی۔یو۔کالج فار ویمن بھٹکل کے خدیجہ سید علی کیمپس کے احاطے  میں پرنسپل ڈاکٹر  فر زانہ محتشم کی زیرِنگرانی ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد ...

داعشی بچوں سے ملاقات کرنا تیونسی صدر کو پڑگیا مہنگا ؛ سخت تنقید کا سامنا

لیبیا سے لائے گئے'داعشی' جنگجوؤں کے بچوں سے ملاقات پر تیونس کے صدر پروفیسر قیس سعید کو سیاسی حلقوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تیونس میں قرطاج پیلس میں مقتول داعشی جنگجوؤں کے بچوں سے ملاقات پر نہ صرف سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے بلکہ 'داعش' کے ...

سعودی عربیہ کے جدہ میں بھی منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن؛ بھٹکل کمیونٹی کے ذمہ داران کی کونسل جنرل سے ملاقات

ملک بھر میں جہاں 71 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جارہا ہے ، وہیں سعودی عربیہ کے جدہ میں مقیم بھٹکل کے عوام نے بھی  یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  جشن میں شرکت کی ہے اور موقع پرموجود کونسل جنرل محمد نور رحمن شیخ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے  مبارکبادیوں کا  تبادلہ کیا ہے۔

ایرانی ملیشیائیں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں: خالد بن سلمان

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اپنے انقلاب کو پڑوسی ممالک کو برآمد کرنا چاہتی ہے۔ ایران توسیع پسندانہ نظریات پر چل رہا ہے۔ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ مل کرآگے بڑھنا اور بقائے باہمی کے اصول کی نفی کررہا ہے۔ اس کا سارا مقصد پڑوسی ممالک ...

ایران کا آئین انقلاب برآمد کرنے کا حامی، مذاکرات کیسے ممکن ہیں:الجبیر

سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کا آئین انقلاب برآمد کرنے پر زور دیتا ہے۔ ایسے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار ہنگری کے دارالحکومت پڈاپسٹ میں جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں ...

لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری

لبنان میں ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم حسان دیاب کی قیادت میں نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ دوسری طرف ملک میں مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔لبنانی صدر میشل عون نے ایک صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب ...

سی اے اے مخالف مظاہروں کے لئے پاپولر فرنٹ کے ذریعہ مالی فنڈنگ کئے جانے کا الزام بے بنیاد؛ پریس ریلیز کے ذریعے پی ایف آئی کی وضاحت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے اُن تمام خبروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی  ہے، جنہیں مختلف نیوز چینلوں نے اس طرح سے بیان کیا ہے کہ سی اے اے مخالف مظاہروں کو بھڑکانے کے لئے پاپولر فرنٹ نے بڑی رقم خرچ کی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  نیوز چینلوں نے اس رپورٹ ...

سابق عظیم باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک

امریکہ کےکالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی ...

منگلورو:سی اے اے کی حمایت میں اجلاس عام وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی شرکت۔ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ بھٹکل سے منگلورو سفر کرنے والے نوٹ کریں

منگلورو میں شہریت ترمیمی قانون سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شرکت کررہے ہیں۔