بھٹکل کچرانکاسی مرکز کی غیر سائنٹفک نگرانی پر برہم دیہی عوام کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th February 2020, 4:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  :10؍فروری(ایس اؤ نیوز)شہر کے ساگر روڈ پرمحکمہ فوریسٹ سے زمین حاصل کرکے تعمیر کئے جارہے کچرانکاسی مرکز کی نگرانی ٹھیک طرح سے نہ ہونے اور غلیظ پانی اور بدبو سے اطراف کے دیہی عوام کی صحت متاثر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے برہم عوام نے کچرانکاسی مرکز کے سامنے پیر کو احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے بتایا کہ بھٹکل شہر کا پورا کچرا یہاں لاکر جمع کیا جاتاہے، لیکن اس کی ڈھنگ سے نہ نگرانی ہوتی ہے اور نہ ہی پیشگی اقدامات کئے  جاتے ہیں۔ مرکز کے گڑھےمیں کچے کچرے کا غلیظ پانی باہر نکل کر کھیتوں میں گھس رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں کنوئیں گدلے ہورہے ہیں ، سوکھا کچرا اور قصائی خانے کا کچرا علاحیدہ نہ کرنے کی وجہ سے اطراف میں بدبو پھیل رہی ہے۔ جس سے وہاں رہنا دوبھر ہوگیا ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق متعلقہ علاقہ میں کچرہ مرکز قائم کرنے سے ایک نہیں بلکہ کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ کمپاؤنڈ کی دیوار بھی ٹھیک نہ ہونے سے آوارہ کتے ، جنگلی سور سمیت کئی چرند پرند سے بھی  پریشانی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خستہ حال کچرا نکاسی مرکز کو درمیان میں لے کر ہم لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ان مسائل کو لے کر میونسپالٹی افسران ، ڈپٹی کمشنر یہاں تک کے آلودگی انسداد بورڈ تک توجہ دلائی گئی مگر کوئی حل نہیں نکلا۔ ان کے مطابق 2015کو کچرانکاسی کی مدت ختم ہورہی ہے، ہم اب کسی بھی حال میں یہ مرکز یہاں رہنے نہیں دیں گے اس کو لازماً منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے متعلقہ جگہ سے نہ ہٹنے کی ضد پر اڑ گئے۔ جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد رکن اسمبلی سنیل نائک ، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا ، ڈی وائی ایس پی گوتم، تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، میونسپالٹی چیف آفیسر دیوراج  جائے وقوع پر پہنچ کر احتجاجیوں کی  شکایات کو سماعت کیا۔

چیف آفیسر دیوراج نے بتایا کہ کچرا نکاسی مرکز کے سدھار کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں، ’سانیٹری فٹ ‘کی نصب کاری کے لئے ٹینڈر بلایاگیا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ یہ تمام کام ختم ہونے کے بعد مسائل حل ہوجائیں گے۔ مگر اس درمیان رکن اسمبلی سنیل نائک نے ان کی بات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے  اگلے ایک ہفتہ کے اندر پوری طرح سے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کارروائی کرنے کا حکم دیا جس کے بعد چیف آفیسر نے ایک ہفتہ میں کام ختم کرنے کی حامی بھری ۔ جٹپا نائک، آنند نائک، شری دھر دیواڑیگا، راجیش گلمی ، ماستپا نائک، ڈیاویا نائک، سومیا گونڈ، کرشنا نائک، شریف بیاری ، مہیش دیواڑیگا، ناگما ، منجوناتھ نائک، دیوما دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔