بھٹکل کے دیہی علاقے میں بہنے والی ندی میں نصب شدہ غیرقانونی پمپ سٹ کے اخرا ج کا مطالبہ لے کر عوام نے سونپی ڈی سی کو اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th April 2019, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍اپریل (ایس او نیوز)بہتی ندی میں غیرقانونی طورپر پمپ سٹ نصب کرکے پانی استعمال کئے جانےکےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کونار، ہیرور، یلووڑی کوؤور ، گولی بیلور، بٹے بیلور اور منڈلی علاقہ کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈپٹی کمشنر کو اپیل سونپی۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ ہماری دیہات کی ندی میں یلووڑی کووور سے کونارتک یعنی 20کلومیٹر طویل ندی پر غیرقانونی طورپر پمپ سٹ لگا کر اپنے اتی کرم زمینات کے لئے پانی سینچا جارہاہے، اس طرح پانی کا غلط استعمال کرنے سے ندی کے نشیب پر بسنے والوں کو پانی نہیں مل پارہاہے اور کنوئیں،تالاب، نالے  خشک ہورہے ہیں۔ کنوؤوں اور نالوں پر منحصر عوام کو پینےکا پانی تک میسر نہیں ہے۔ہماری زرعی زمین کی سینچائی کےلئے ہم  اسی پانی پر انحصار کئے ہوئے تھے اب وہ بھی سوکھتے جارہے ہیں، اس سلسلے میں ہیسکام محکمہ والوں کو بھی اطلاع دی تو وہ  بھی کچھ معلوم نہیں ہونے کا ناٹک کھیل رہے ہیں اور ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کئے ہیں۔ ہم اب آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ غیرقانونی طورپر لگائے گئے پمپ سٹ کو نکال پھینک کر دیہی عوام کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے اپیل وصول کی۔ اس موقع پر گنیش نائک، منجوناتھ نائک، رمیش نائک، ایرپا نائک، بیرمیا نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔