بھٹکل رویل ٹیم کا کھلاڑی کرناٹک اسٹیٹ کبڈی ٹیم کے لئے منتخب؛ 4 نومبر کو جھارکھنڈ میں کھیلے گا پہلا میچ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd November 2017, 2:06 AM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3؍ نومبر(ایس او نیوز)بھٹکل کے اسپورٹس شائقین کے لئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ بالاخر بھٹکل کا ایک کھلاڑی کافی عرصہ بعد کرناٹک اسٹیٹ انڈر 16 کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔ بھٹکل رویل اسپورٹس سینٹر کا کھلاڑی صیام رکن الدین شیکھرے اُن 300 کھلاڑیوں میں سے منتخب ہوا ہے جو بنگلور میں منعقدہ کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل میں شریک ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر سے قریب 300 کبڈی کھلاڑی بنگلور میں منعقدہ سلیکشن کیمپ میں شریک ہوئے تھے جس میں سے چھان چھان  کر پہلے 40 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا، پھر اُس میں کانٹ چھانٹ کے بعد 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا اور فائنل راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ تمام راؤنڈ میں بھٹکل کے صیام رکن الدین نے بہترین رائیڈنگ کا مظاہرہ پیش کیا اورکامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کرناٹک اسٹیٹ کبڈی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

پڑوسی علاقہ شیرور کے گرین ویلی نیشنل اسکول میں نویں درجہ میں زیرتعلیم صیام رکن الدین نے اس سے قبل بھٹکل میں منعقدہ جونئیر کبڈی کیمپ میں شریک ہوا تھا، یہاں انہوں نے بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے سبھی سلیکٹروں کی نظروں میں آگیا۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل کبڈی فیڈریشن نے اُسی وقت بھانپ لیا تھا کہ یہ کھلاڑی بہت آگے تک جاسکتا ہے، لہٰذا اُسے پہلے بھٹکل کی تعلقہ ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا ، بھٹکل کی کبڈی ٹیم جب ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ کے لئے سرسی روانہ ہوئی تو وہاں پر بھی اس کھلاڑی نے اپنی بہترین چھاپ چھوڑ دی۔ان کے کھیل کو دیکھ کر ضلع اُترکنڑا کبڈی فیڈریشن کے صدر سورج سونی بھی بے حد متاثر ہوئے ، جہاں سے  انہیں ضلعی کبڈی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔

حال ہی میں جب بنگلور میں کھلاڑیوں کا سلیکشن کیمپ منعقد کیا گیا تو بھٹکل کبڈی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری شری دھر نائک نے صدر محمد صادق مٹا اور دیگر اراکین سے صلاح و مشورہ کرکے بھٹکل سے صیام رکن الدین کا نام پیش کیا، ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے شری دھر نائک نے بتایا کہ صیام کے کھیل سے وہ پہلے ہی واقف تھے، اس لئے انہوں نے جھٹ سے ان کا نام پیش کیا۔ ضلعی کبڈی فیڈریشن کے صدر سورج سونی نے بھی صیام کو آگے بڑھانے کی حامی بھری اور شری دھر نائک خود صیام کو لے کر بنگلور پہنچے اور اپنی جانب سے اس کھلاڑی کو آگے پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ شری دھر نائک نے بتایا کہ اس تعلق سے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور نے بھی اس کھلاڑی کو آگے پہنچانے میں کافی محنت کی ہے۔شری دھر نائک کے مطابق بنگلور سلیکشن کیمپ میں ضلع اُترکنڑا سے جملہ تین کھلاڑیوں کے نام پیش کئے گئے تھے، جن میں صرف صیام کا ہی انتخاب عمل میں آیا۔

امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل کبڈی فیڈریشن دونوں کی کوششوں سے یہ کھلاڑی ریاستی کبڈی ٹیم انڈر 16 میں منتخب ہوا ہے، امتیاز کے مطابق صیام کو آگے بڑھانے میں اس کے والد عُزیر رکن الدین نے بھی کافی جدوجہد کی ہے۔ ان کے مطابق بھٹکل میں قریب ڈیڑھ سال قبل جو کبڈی کا جونئیر کیمپ رکھا گیا تھا، اُسی سے اس کھلاڑی کے جوہر کھل کر سامنے آگئے تھے ۔

صیام نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ جھارکھنڈ میں منعقدہ نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کے لئے اُسے گرین ویلی نیشنل اسکول کی طرف سے بھی بھرپور تعاؤن ملا ہے، صیام کے مطابق اسکول میں فرسٹ سیمسٹر کے امتحانات چل رہے ہیں، مگر ریاستی کبڈی ٹیم میں منتخب ہونے پر اسکول انتظامیہ نے بھی اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کی اجازت دی ہے۔

صیام کل 4 نومبر کو جھارکھنڈ میں منعقدہ نیشنل لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔ 4 نومبر کو شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 7 نومبر تک چلے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ صیام قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے نہ صرف بھٹکل بلکہ ضلع اُترکنڑا اور ریاست کرناٹک کا نام روشن کرے گا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...