بھٹکل محکمہ تحصیل کے عملے  نے   سیاہ پٹی باندھ کرانجام دیں خدمات : ’ بنگلورو چلو ‘احتجاج کی حمایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2019, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍اگست)ایس اؤ نیوز)کرناٹکا سروئیر،رونیو مینجمنٹ اور رجسٹرار ملازمین سنگھ (کرناٹکا راجیا بھوماپنا ، کندایا ووستھے متو بھو داخلیگل کاریانرواہک نوکررسنگھ  ) کی جانب سے مختلف مطالبات کو حل کرنےکی مانگ لے کر 4ستمبر کو منائی جارہی ’ بنگلورو چلو ‘ احتجاج کی حمایت میں بھٹکل کے مختلف محکمہ جات کے عملے نے سیاہ پٹی باندھ کر خدمات کو انجام دیا۔

سروئیرس کو دی گئی ماہانہ کام تکمیل کی شرط ختم کرنے کی مانگ سنگھ کے اہم مطالبات میں سے ایک ہے۔ سال 2017کے 4نومبر کو جاری کیاگیا سرکاری حکم غیر سائنٹفک ہے۔ عملے پرماہانہ کام کی تکمیلی شرط عائد کرکے  ظلم کیا جارہاہے اس کو ختم کیا جائے اور اس سے قبل جس طرح ماہانہ 18فیلڈ اور 5درستی فائل سمیت کل 23فائلوں کو ماہانہ کاموں کی تکمیلی شرط جاری کیا جائے۔ سرکاری تعطیلات، عملے کی ذاتی چھٹیوں کو شمار کرتےہوئے ماہانہ کام کی شرط لگائی جائے۔ ماہانہ کام کی تکمیل نہ کرنےو الے عملے کے خلاف دی جانے والی سزا کے حکم کو فوری طورپرواپس لیاجائے۔ کانٹراکٹ معاون ملازمین کی تقرری کو منسوخ کرتے ہوئے سروئیر عہدوں سے مطابقت رکھتےہوئے نئے عہدوں کی بھرتی کی جائے۔ رینکنگ کی بنیاد پر تبادلے نہ کئےجائیں۔ سفری بھتہ میں اضافہ کرنے جیسی مختلف مانگوں کو لےکر محکمہ تحصیل کا عملہ احتجاج کی تیاری میں ہے۔ مرکزی سنگھ کی ہدایات پر 4ستمبر کو بنگلورو چلو احتجاج طئے کیاگیا ہے، اس کی حمایت میں 19اگست سے 31اگست تک سیاہ پٹی باندھ کر سرکاری خدمات کو انجام دینے کی جانکاری تحصیل عملے نے دی۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔