بھٹکل میں رجسٹرڈ مزدوروں کو نہیں مل رہی ہے سرکاری امداد : عرضیاں نمٹانے میں افسران پر غفلت برتنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2021, 7:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:10؍جنوری (ایس اؤ نیوز) مزدوروں کی طرف سے مختلف منصوبہ جات کے تحت معاشی امداد کے لئے عرضیاں داخل کرکے ایک مدت گزرنےکے بعد بھی عرضیوں پر کاروائی   نہیں ہونے کا الزام سامنے آیا  ہے، مزدوروں کی مانیں تو  تعلقہ کے مزدوروں کی طرف سے داخل کی گئیں  ہزاروں عرضیوں پر سرکاری حکام کسی بھی طرح کی کوئی کاروائی نہیں کررہے ہیں اور مزدور ہاتھ پر ہاتھ رکھے جواب موصول ہونے کے منتظر ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ بھٹکل تعلقہ میں قریب 11ہزار رجسٹرڈ مزدور ہیں۔ مزدوروں کی طرف سے’سیوا سندھو ‘ ویب سائٹ کے ذریعے داخل کردہ عرضیوں کو سکال منصوبے کے تحت متعینہ وقت میں نمٹانا ہوتاہے۔ لیکن تعلقہ کے مزدور اپنے یومیہ کاموں کو چھوڑ کر عرضی کے متعلق جانکاری لینے دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

عملہ کی قلت:ہرمہینہ مزدور کارڈ کی تجدیدکاری سمیت نئے کارڈوں کےلئے بھی عرضیاں داخل کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی معاشی امداد کی عرضیاں بھی رہتی ہیں، عرضیوں کی دیکھ ریکھ کے بعد کام پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ افسران جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد مصدقہ مزدور کی نشاندہی کرے، جس  کے بعد ہی اُن کی  تصدیق کرنا ہوتاہے۔تعلقہ میں پورے کاموں کو حل کرنے کے لئے کوئی بااختیار افسر نہیں ہے، سرکاری حکام سے پوچھے جانے پر جواب ملا ہے کہ ضلع کے دوتعلقہ جات کی ذمہ داری سنبھالنے والے افسر بھٹکل میں ہفتہ کے تین دن ہی موجود رہتے ہیں جس میں دو خاتون عملہ ہے، متعلقہ سرکاری حکام کے مطابق ہزاروں عرضیوں کی جانچ کے بعد ان کی تصدیق کرنے میں دیری ہورہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران  ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 5ہزارروپیوں کی امداد ی رقم آدھے سے زیادہ مستفیدین کو نہیں ملی ہے۔ تعلیمی وظائف ، شادی امداد ، ہیلتھ انشورنس جیسے منصوبہ جات کے لئے عرضیاں داخل کرکے برسوں گزر گئے لیکن ابھی تک کوئی امدادی رقم موصول  نہیں ہوئی ہے۔ بیچارے مزدور ادھر ادھر گھوم گھام کر دستاویزات کو جمع کرکے عرضیاں داخل کرتے  ہیں لیکن اُنہیں کوئی  ریسپانس نہیں مل رہا ہے، کہا جارہا ہے کہ  افسران چھوٹی  موٹی  وجوہات بتاکر  عرضیوں کو مسترد کررہے ہیں، جس پر مزدوروں میں  کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

ایجنٹوں کی شرارت : مصدقہ مزدوروں کو مزدور کارڈ دینے کےلئے محکمہ مزدور نے کئی سارے رہنما خطوط تشکیل دئیے ہیں، مگر ہو یہ رہاہے کہ جو  مصدقہ مزدور نہیں ہیں ایجنٹ اپنی چالاکیوں سے انہیں مزدور کارڈ فراہم کررہے ہیں ۔مزدوروں نے بتایا کہ  آن لائن داخل کردہ عرضیوں کو نمٹانے کےلئے مہینوں وقت درکار ہوتا ہے،  مگر جو عرضی دلال لے کر جاتے ہیں اُن عرضیوں کی  ایک ہی دن میں تصدیق ہوجاتی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ مزدور کے افسر گرونائک کا کہنا ہے کہ بھٹکل میں کل 11ہزار رجسٹرڈ مزدور ہیں، کوویڈ کے بعد  رجسٹریشن کے لئے 3ہزار عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ پرانے 2500عرضیوں کی جانچ کرنےکے بعد نمٹانے لے کر آیاہوں، بقیہ 1500 عرضیاں باقی ہیں۔ انا عرضیوں پر بھی بہت جلد کاروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...