بھٹکل : ساحلی علاقے میں 5 دن تک جاری رہے گا بارش کا سلسلہ
بھٹکل 22 / جون (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا میں مانسون کے تیز ہونے کے بعد مختلف مقامات سے بھاری برسات اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی رپورٹس مل رہی ہیں ۔ منجملہ پورے ساحلی علاقہ کے تمام اضلاع میں آئندہ 5 دنوں تک مسلسل بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔
بھٹکل تحصیلدار سومنت بی ای نے محکمہ موسمیات کے حوالہ سے ساحلی علاقے میں بسنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ 22 جون سے 27 جون تک یہاں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے دوران تیز ہوائیں چلنے ،گھن گرج کے ساتھ پانی برسنے اور بجلیوں کے کڑکنے کے امکانات ہیں ۔ اس لئے ساحلی کناروں کے لوگ چوکنا رہیں اور ماہی گیر سمندر کا رخ نہ کریں ۔