بھٹکل : بن موسم کی برسات - تربوز کی فصل ہوئی برباد - مکانات کو پہنچا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2022, 12:03 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 21 / مئی (ایس او نیوز) مانسون کا موسم شروع ہونے سے پہلے ہی برسنے والی موسلا دھار بارش جہاں ایک طرف شدت کی گرمی سے پریشان لوگوں کے لئے راحت کا سبب بن گئی وہیں پر اس سے ہونے والا فصلوں کا نقصان کسانوں کے لئے پریشانیوں کا سبب بن گیا ۔

بھٹکل میں دو تین دنوں تک ہونے والی زبردست بارش کی وجہ سے دیگر فصلوں کے علاوہ تربوز کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسارکیری کے پانڈو رنگا نائک اور سری کانت نائک نے سونار کیری میں واقع ایک ایکڑ پر پھیلی کھیتی میں ہر سال کی طرح امسال بھی تربوز کی فصل اگائی تھی جو کٹنے کے لئے تیار تھی ۔ لیکن اچانک شروع ہونے والی موسلا دھار برسات کی وجہ سے پوری فصل تباہ ہوگئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے پانڈو رنگا اور سری کانت کو 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

دوسری طرف ماروکیری سے ملی اطلاع کے مطابق ماستی سوکرا گونڈا نامی شخص کا مکان برسات کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہوگیا ۔ اس میں جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن مکان رہائش کے قابل نہیں رہا ۔ اسی طرح کائکینی میں شنکر مرڈیشور باکڑ نامی شخص کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ موڈ شیرالی میں شیومّا جٹّا نائک کا مکان پوری طرح گر گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔