بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر مڈگاؤں ٹرین سے سپلائی کی جارہی غیرقانونی شراب ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2019, 6:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)گوا کے مڈگاؤں سے منگلورو چلنے والی ڈیموریل میں تھیلوں میں بھر کر سپلائی کی جارہی غیر قانونی شراب کی 108بوتلیں ریلوے پولس نے بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریلوے پولس سب انسپکٹر ششی فال سنگھ اور عملہ ہیرمبھ نائک حسب معمول ریلوے میں چکنگ کررہے تھے تو غیر قانونی شراب کا پتہ چلاہے۔ ضبط کی گئی شراب کی قیمت قریب 7777روپئے بتائی گئی ہے۔ ضبط کرلینے کے بعد ریلوے پولس نے شراب کو بھٹکل ایکسائز محکمہ کے حوالے کیا، شراب سپلائی کے متعلق جانچ جاری ہے۔ خیال رہے کہ دوچار دن پہلے شہر میں منعقدہ ایک پروگرام میں سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے ریل کے ذریعے بے تحاشہ غیر قانونی شراب سپلائی کرنے کا الام لگایاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی