کورونا لاک ڈاون کے دوران خدمات انجام دینے پررابطہ سوسائٹی کی جانب سے اپنے اسٹاف کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 1:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل13/اپریل (ایس او نیوز) رابطہ سوسائٹی نے اپنے اسٹاف کی  خدمات کی ستائش کرتےہوئے ان کی شال اوڑھاکر تہنیت کی ہے اور انہیں انعامات سے نوازا ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتےہوئے رابطہ سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ   کورونا لاک ڈاون کے دوران  ان کےممبران نے راشن کٹس کے لئے سامان کی خریداری، اس کی پیکنگ اور متعلقین کے گھروں تک  راشن کٹس پہنچانے میں اہم رول ادا کیا، اسی کے ساتھ لاک ڈاون کے دوران رابطہ کی ایمبولنس سروس رات دن مریضوں کی خدمت کے لئے تیار رہتی تھی اور اندرون شہر اور مینگلور وغیرہ جانے کے لئے  رابطہ کے اسٹاف اور ایمبولنس ڈرائیور امان اللہ صاحب نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر قومی بھائیوں کی خدمت کی جو واقعتاً قابل ستائش  ہے۔

جن لوگوں کی شال پوشی کی گئی اور انعامات سے نوازا گیا، ان کے نام یہ ہیں؛ رابطہ آفس انچارج مناظر احسن سکری، محمد سعود کے ایم باشاہ، امان اللہ ، نور صاحب اور جناب شبیر مومن۔

شال پوشی کے موقع پر  رابطہ سوسائٹی کے ذمہ داران بالخصوص جناب محمد صادق  پلور، جناب ایس ایم سید ہاشم ، جناب محی الدین رکن الدین اور جناب میراں صدیقہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...