بھٹکل میں 2/اگست کو ہوگا رابطہ تعلیمی ایوارڈ؛ مسلم کمیونٹی کے ہونہار بچوں کو دیا جائے گا گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th July 2019, 7:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30/جولائی (ایس او نیوز) رابطہ تعلیمی ایوارڈ امسال مورخہ 2/اگست بروز جمعہ بعد نماز عصر ٹھیک 4:30 بجے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول میدان میں منعقد کیا گیا ہے جس میں بھٹکل کی مسلم کمیونٹی کے  اسکولوں کے  ہونہاربچوں کو  رابطہ گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب  زاہد رکن الدین نے دی۔ منگل کو رابطہ آفس میں منعقدہ  پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ایس ایس ایل سی، سکینڈ پی یوسی اور ڈگری میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے بھٹکل کی مسلم کمیونٹی کے اسکولوں  و کالجس کے  ہونہار بچوں کو ایوارڈ دینے کا یہ سلسلہ گذشتہ 22 سالوں سے جاری ہے جس کے ذریعے مسلم  بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنے   اور اُن میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی   ترغیب دی جاتی ہے۔

جناب زاہد رکن الدین نے بتایا کہ  بھٹکل کی مسلم کمیونٹی کے ہونہار بچوں کے ساتھ ساتھ  بیرون بھٹکل میں ٹاپ کرنے والے اور  گلف میں ٹاپ کرنے والے مسلم بچوں کو بھی رابطہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اسی کے ساتھ ضلع اُترکنڑا میں سکینڈ پی یو سی میں  ٹاپ کرنے والے کسی ایک اسٹوڈینٹ کو بھی  رابطہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رابطہ کا ایک ایوارڈ  کینرا مسلم کونسل  کے حلقہ کے بھی  ایک ہونہار  اسٹوڈینٹ کو دیا جائے گا۔ ہونہار بچوں کو رابطہ گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ سرٹی فیکٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ جناب زاہد رکن الدین نے بتایا کہ  ٹاپ  بچوں کے ساتھ ساتھ  بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ اسکول  کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوزا جائے گا۔  جبکہ اس بار جملہ 22 ایوارڈ  دیئے جائیں گے۔

پروگرام میں  بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی بھی تہنیت کی جائے گی جنہیں حال ہی میں  پریسڈینٹ پولس ایوارڈ  سے نوازا گیا تھا۔ جبکہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر انجمن اسلام ممبئی کے  صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے  درخواست کی ہے کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر  بچوں کی ہمت آفزائی فرمائیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

پریس کانفرنس میں جناب زاہد رکن الدین کے ساتھ  سکریٹری مولوی تنویر جوشیدی سمیت  دیگر اراکین جناب عتیق الرحمن مُنیری، جناب جیلانی محتشم، جناب عبدالرحمن صدیقی، جناب عارف قاسمجی اور  جناب ایس ایم افضل موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...