بھٹکل: پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان : سائنس میں سدھارتھ، کامرس میں نیو انگلش اور آرٹس میں انجمن اسٹوڈینٹس ٹاپ

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2022, 11:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:18؍جون(ایس اؤ نیوز)سنیچر 18جون کو  کرناٹک پی یو بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ پی یو سی دوم کے نتائج میں بھٹکل کالج کے طلبہ و طالبات نے بہترین پرفارمینس پیش کیاہے۔ سدھارتھ پی یو کالج کے ہریش ہیبار نے 98.5 فیصد اوسط کے ساتھ پورے تعلقہ میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے شعبہ سائنس سے یہ کامیابی پائی ہے۔

شعبہ سائنس کے مزید طلبہ کے نتائج پر نظر دوڑائیں تو اس شعبہ میں دوسرے نمبر پر تین طلبہ ہیں جنہوں نے یکساں مارکس حاصل کئے ہیں۔ دی نیو انگلش پی یو کالج کے امن مشتاق، سدھارتھ پی یوکالج کی این نمیتہ اور آنند آشرم پی یو کالج کی دکشا سُکُما تینوں نے 97.83 فی صد نمبرات کے ساتھ تعلقہ میں دوم نمبر سے کامیاب ہوئے ہیں، شعبہ سائنس میں تعلقہ میں تیسری پوزیشن پر انجمن پی یو کالج فارویمن بھٹکل کی طالبہ زینب رکن الدین بنت محمد یوسف رکن الدین ہیں جنہوں نے 97.50 فی صد نمبرات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہیں۔

شعبہ کامرس میں نیو انگلش پی یوکالج کی شری ندھی 97.83فی صد کے ساتھ بھٹکل تعلقہ میں اول مقام پر ہے، آنند آشرم پی یوکالج کے سالٹن پاول اور نیو انگلش پی یوکالج کی اپرنا کامت اور بھومیکا کامت نے 97.66فی صد کے ساتھ دوسرا مقام پانے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ نیو انگلش پی یوکالج کی پریانکا کامت اور سندھیا بیندور نے 97.50فی صد کے ساتھ سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شعبہ آرٹس میں اول، دوم اور سوم تینوں رینک انجمن پی یوکالج بھٹکل کی طالبات نے اپنے نام کرلئے ہیں۔ مسکان خان نے 96.66فی صد کے ساتھ تعلقہ بھر میں اول،  امینہ رکن الدین نے 96فیصد کے ساتھ  دوم اور شازفہ شیخ نے 95.83فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

مختلف کالجس کے نتائج پر ایک نظر

انجمن پی یوکالج فار ویمن بھٹکل: کالج کامجموعی رزلٹ 85.40فی صد ہے۔ امتحان میں شریک ہوئیں 282 میں سے 241طالبات کامیاب ہوئی ہیں. 65طالبات امتیازی اور 138طالبات فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئی ہیں۔ اسی طرح کالج کے شعبہ کامرس کا نتیجہ 90.80فی صد، شعبہ سائنس کا 80.24فی صد اور شعبہ آرٹس کا 81.40فی صد درج کیا گیا ہے۔

شعبہ سائنس میں زینب رکن الدین بنت محمد یوسف رکن الدین 97.50فی صد کالج میں اول نمبر پر ہے۔ تسکین طرب بنت ہدایت اللہ بڈن خان 96.66فی صد کے ساتھ دوم اور اشارہ بانو بنت محمد سیف اللہ معلم 96.50فی صد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

شعبہ کامرس میں یسریٰ بنت شکیل احمد ملا 96.66فی صد کے ساتھ کالج کی سطح پر پہلا، فاطمہ نسوابنت فیض الحق گنگاولی 95.60فی صد کے ساتھ دوسرا اور مشرفہ بنت ثناء اللہ گنگاولی 95.30فی صد کے ساتھ تیسرا مقام پانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

شعبہ آرٹس میں مسکان بنت نواب خان 96.66فی صد،امینہ رکن الدین بنت محمد فیض رکن الدین96فی صد اورشازفہ بنت ابراہیم شیخ 95.83فی صد کے ساتھ اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انجمن پی یوکالج (فور بائز )بھٹکل:کالج کا مجموعی نتیجہ 82.58فی صد ہے ۔ 187میں سے 155طلبا امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شعبہ کامرس میں 87.25فی صد، شعبہ سائنس  میں 76.31فی صد اور شعبہ آرٹس میں 88.88فی صد نتائج درج کئے گئے ہیں۔

شعبہ کامرس میں محمد ہشام قاضیہ ابن محمد قاضیہ 94.33فی صد کے ساتھ کالج میں اول ،احمد سالف فکردے ابن سجاد انور فکردے 92.5فی صد کے ساتھ دوم اورمحمد نفاف منیگار ابن نورمحمد منیگار 90.16فی صد کےساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔

شعبہ آرٹس میں ارباز خان ابن لیاقت علی خان 74.8فی صد، مہیش نائک ابن منجوناتھ نائک 74.66فی صد اور حسنین ابن داداپیر ہومبالی 74.33فی صد کے ساتھ بالترتیب اول ، دوم اور سوم مقام سے کامیاب ہوئے ہیں۔

شعبہ سائنس میں محمد زیان ابن ظفر علی قاسمجی 91.16فی صد، ظریف احمد ابن محمد زماد رکن الدین 90.66فی صد اور عبدالرحمن ابن محمد جاسم رکن الدین 90فی صد کے ساتھ کالج کی سطح پر اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیاہے۔

آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل:کالج کا مجموعی نتیجہ 95.18فی صد ہے ۔ شعبہ کامرس میں 100فی صد اور شعبہ سائنس میں 89.74فی صد نتیجہ درج ہواہے۔ شعبہ کامرس میں 83میں سے 79طلبا کامیاب ہوئےہیں جن میں سے 17امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج کی سطح پر شعبہ کامرس میں سالٹن پاول مچھاڑو97.66فی صد، فاطمہ سلومی 96.86فی صد اور مہالکشمی کامت 94.55فی صد کے ساتھ اول، دوم اور سوم مقام پایا ہے۔ اسی طرح شعبہ سائنس  میں دکشا سکمار جین 97.83فی صد، سمیتا منجوناتھ نائک 95.16 فی صد اور نکِھیتا ناگپا دیواڑیگا 93.8فی صد کے ساتھ پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیاہے۔

دی نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل : کالج نے 95.04فی صد مجموعی نتیجہ درج کیا ہے ۔ 323میں سے 307طلبا امتحان میں کامیاب ہوئےہیں جن میں سے 92امتیازی اور 177فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شعبہ کامرس میں شری ندھی 97.84فی صد، اپرنا کامت اور بھومیکا کامت 97.67فی صد اور سندھیابیندو اور پریانکا کامت 97.50فی صد کے ساتھ کالج کی سطح پر اول، دوم اور سوم مقام پایا ہے۔ جب کہ شعبہ آرٹس میں چندنا نائک 94.50فی صد، لیون بستاوں لوئس 94.34فی صد اور وجیتا نائک 91.67فی صد کے ساتھ اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیاہے۔ شعبہ کامرس میں امن مشتاق احمد سید 97.84فی صد، پرمود چتراپور 96.50فی صد اور پرشانت ہیبار 96.17فی صد کے ساتھ پہلا ، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیاہے۔  

سدھارتھ پی یوکالج بھٹکل : کالج کا مجموعی رزلٹ 97.45فی صد ہے ۔ شعبہ سائنس میں کمار ہریش ہیبار 98.5فی صد، بی این نمیتا 97.85فی صد اور رملا 97فی صد کے ساتھ اول ، دوم ، سوم تو شعبہ کامرس میں شریا کھاروی 95.1فی صد ، جیون موگیر 94.83 فی  صداور پورنیما نائک 94.83فی صد نمبرات کے ساتھ کالج کی سطح پر پہلا ، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کئے ہیں۔

گورنمنٹ پی یوکالج بھٹکل:کالج کا مجموعی نتیجہ 84.32فی صد ہے ۔ شعبہ آرٹس میں 78.94فی صد، شعبہ کامرس میں91.66فی صد اور شعبہ سائنس میں75فی صد نتیجہ درج ہواہے۔

نیشنل پی یوکالج مرڈیشور: کالج کا مجموعی نتیجہ 93.33فی صد ہے۔ 15میں سے 14طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ فاطمہ نشریٰ بنت ناصر چامنڈی 90.16، ثانیہ بنت فقیر ڈانگی 88.5، بی بی امینہ بنت تنویر احمد ملا 88.16اور آمینہ نزاحہ بنت محمد الیاس دامدا 87.83فی صد نمبرات کے ساتھ کالج کی سطح پر امتیازی مقام پائے ہیں۔

بینا وئیدیا پی یوکالج مرڈیشور : شعبہ کامرس میں ناگراج ایم کھاروی 93فی صد کے اول مقام حاصل کیاہے تو سہانا وی نائک 90.05فی صد اور لتا ایس دیواڑیگا 90فی صد کے ساتھ بالترتیب دوم اور سوم مقام پایا ہے۔ شعبہ سائنس میں رکشیتا ایم گوڈا 93فی صد ، سنجنا این نائک 92.33فی صد اور ودیا کے نائک 90.66فی صد کے ساتھ پہلا ، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیاہے۔

آراین ایس پی یوکالج مرڈیشور: کالج کا مجموعی رزلٹ 90فی صد ہے ۔ 110میں سے 99طلبا امتحان میں کامیاب ہوئےہیں۔ شعبہ آرٹس میں 76، شعبہ کامرس میں 95اور شعبہ سائنس میں 85فی صد نتیجہ درج ہواہے۔ شعبہ سائنس میں سہاس کمار 97، دکشھا نائک 91.83اور دیپتی نائک 91.67فی صد نمبرات کے ساتھ اول ، دوم اور سوم مقام پائےہیں ۔ ناگوینی گوڈا96.17، ناگ شری نائک 94.33اور سہانا وی موگیر 91.67فی صد کے ساتھ شعبہ کامرس میں اول ، دوم اور سوم مقام کے حق دار ٹھہرے ہیں۔ جب کہ شعبہ آرٹس میں سبرامنیا نائک 77.17، مالتی بھاسکر نائک 75.50اور رکشھت ایس نائک 73.83فی صد کے ساتھ پہلا ، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کئےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...