بھٹکل: اپاہجوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ لےکر وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2019, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:03؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)اپاہجوں کو  ایک بہتر زندگی گزارنے کے لئے حکومت ان کی طرف توجہ دے ، کیونکہ موجودہ دور میں اپاہجوں کی حالت سنگین ہے، ان کے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے انہیں ایک بہتر زندگی فراہم کرنے کی مانگ لے کر اترکنڑا ضلع اپاہج اور سرپرست محاذ کمٹہ کی جانب سے بھٹکل تحصیلدار کی معرفت وزیرا علیٰ کو میمورنڈم سونپاگیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ کئی اپاہج سرپرست نہیں ہونے کی وجہ سے بھیک مانگ کرزندگی گزار رہےہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ اپاہجوں کی مدد کرتے ہوئے انہیں ایک بہتر زندگی گزارنے میں معاون بنے۔ سال 2016کے اپاہج قانون کو نافذ کریں، اپاہجوں کا ماہانہ وظیفہ 5000ہزاروپئے تک کا اضافہ کریں، تعلیم یافتہ اپاہجوں کو سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کریں، تمام شعبہ جات میں انہیں 5فی صد ریزرویشن دیاجائے۔ گرام پنچایت سے لے کر مرکزی حکومت تک اپاہجوں کو انتخاب لڑنے کےلئے بھی ریزرویشن دیں۔ اور مانگ کی گئی ہےکہ جو جسمانی طورپر  75فی صد اپاہج ہیں انہیں پرورش بھتہ دیں اور بس، ریل میں اپاہجوں اور معمر وں کے لئے مختص نشستوں کے بہتر استعمال کے لئے کارروائی کریں۔ اسی طرح انہیں ثقافتی ، فن کاری اور کھیل سرگرمیوں میں زیادہ شرکت کے لئے ترغیب دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر حسن شبر آرمار، محمد فائق، حفظ الرحمن ، محمد طاہر، ضیاء مہک خلیفہ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔