بھٹکل : افتتاح سے پہلے ہی ہائی ٹیک بس اسٹانئڈ کی حالت بدتر ۔ جدید سہولتوں کے نام پر عوام کو ٹھینگا !

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2021, 11:57 AM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل،18؍مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ ہائی ٹیک بس اسٹائنڈ کی تعمیر کا وعدہ ایک جھوٹا خواب بن کر رہ گیا ہے، کیونکہ افتتاح کی راہ تکتے ہوئے عرصہ گزرنے کے بعد افتتاح کے بغیر ہی مسافروں کے لئے کھول دیا گیا نیا بس اسٹائنڈ معیارپر کھرا ثابت نہیں ہوا ہے۔ اور اس کی بد تر حالت آج کل بھٹکل کے عوام اور مسافروں  کے درمیان  بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

پانچ کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر شدہ اس عمارت کو دیکھنے کے بعد آدمی سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ کیا واقعی منصوبہ کے لئے جاری کیا  ہوا فنڈ پوری طرح اس میں استعمال ہوا ہے؟ کیونکہ ہائی وے سے بس اسٹائنڈ میں داخل ہونے کے لئے ابھی تک نہ اس عمارت کے شایان شان گیٹ تعمیر ہوئی ہے اور نہ ہی اندرونی صحن کو درست کیا گیا ہے۔ صرف آدھے حصے میں کانکریٹ بٹھانے کے بعد داخلی گیٹ کے پاس والا بقیہ حصہ مٹی اور پتھروں کے ساتھ ہی چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بس اسٹائنڈ کے اندر بس داخل ہونے یا باہر نکلنے کے موقع پر گویا دھول کی آندھی سی اٹھتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک طرف سفر شروع کرنے سے قبل ہی مسافروں کے کپڑے اور سامان  غبار آلود ہوجاتے ہیں۔ دوسری طرف بس کے انتظار میں بیٹھنے کے لئے جو نشستیں بنائی گئی ہیں اس پر دھول کی تہیں جم جاتی ہیں ۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسے صاف کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے، بلکہ مسافر اس پر بیٹھنے کی  وجہ سے وہ خود ہی صاف ہوجاتی ہیں۔

بسوں کے آنے جانے کے اوقات اور مسافروں کے لئے ضروری اعلانات کے لئے  ابھی تک اس نئے بس اسٹائنڈ میں کوئی کیبن الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ پرانے بس اسٹائنڈ کے احاطہ میں ایک آم کے درخت کے نیچے واقع شیڈ میں جو پرانا انتظام تھا اسی سے کام چلایا جارہا ہے۔ یہاں بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ اعلانات کی آواز نئے بس اسٹائنڈ میں موجود مسافروں تک پہنچ ہی نہیں پاتی ، بلکہ پرانے ٹوٹے اور ویران پڑے ہوئے احاطے اور ہائی وے پرسے  گزرنے والوں کے کانوں میں اس طرح گونجتی ہے کہ لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکٹ ماروں اور چور اچکوں سے محتاط رہنے کا اعلان جو بار بار کیا جاتا ہے وہ بس اسٹائنڈ کے اندر مسافروں کے لئے نہیں ہے بلکہ آس پاس کی دکانوں، دفاتر اور ہائی وے سے پیدل یا سوار گزرنے والوں کے لئے ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کے بعد اگر ایسی غیر معیاری عمارت کا منھ دیکھنا تھا تو پھر وہی پرانا خستہ حال بس اسٹائنڈ ہی بہتر تھا۔ شاید اسی وجہ سے اس عمارت کا افتتاح کرنے میں ٹال مٹول کیا جا رہا ہے اور بہانہ یہ بنایا جارہا ہے کہ وزیرنقل و حمل کا شیڈول بہت ہی زیادہ مصروف ہے اس وجہ سے افتتاح کے لئے ان کی طرف سے تاریخ نہیں مل رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔