بھٹکل شہری تھانہ پولس نے کی روایتی لباس میں ملبوس رہ کر گنپتی کی مہا پوجا
بھٹکل:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)شہری تھانہ پولس کی جانب سے نصب کی گئی تھانہ گنپتی کے تیسرے دن جمعرات کو شہری تھانہ کے قریب ہال میں مہاپوجا کی گئی ۔
خصوصی پوجا کو لے کر ایک طرف شہری تھانہ پولس کے تمام افسران اور اہلکار مرد ٹی –شرٹ اور لنگی میں ملبوس تھے تو خاتون عملہ خاص روایتی ایک ہی رنگ کی ساڑی پہنی تھی ۔ رات 9بجے منعقد ہوئی پوجا میں پورا عملہ شریک ہوا اور پولس عملہ بھجن پروگرام میں بھی شریک رہا۔ مہاپوجا کے بعد بھگوان کے پرساد اور پوجا کے پھلوں کی نیلامی ہوئی جس میں سب لوگ جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئے۔
بھٹکل کا چارج سنبھالنے والے نئے اے ایس پی نکھیل بولّاور ٹی –شرٹ اور لنگی پہنے روایتی لباس میں نظر آیے۔ شہری تھانہ پی ایس آئی کوسومادھرا، لکّپا نائک، اپاجی ، اے ایس آئی نوین بورکر، رام چندر وئیدیا ، سومراج راتھوڈ، رتنا کر نائک ، ونود نائک ، وینکٹیش ہریکانت، روی نائک، نارائن اور دیگر عملہ حاضر تھا۔