دبئی : 6 فروری سے شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیئر لیگ کا نواں کرکٹ ٹورنامنٹ؛ کھلاڑیوں کے آوکشن میں آسجد حیدر اور صفوان شانو ثابت ہوئے سب سے مہنگے کھلاڑی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2022, 7:32 PM | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

دبئی 18 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کا نواں  کرکٹ ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہورہا ہے جو  27 فروری تک جاری رہے گا۔  گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ کے تمام میچس  عجمان گراونڈ میں  کھیلے جائیں گے۔

اس بار اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے امارات کے مختلف شہروں میں مقیم بھٹکل  و اطراف بھٹکل کے  140 کھلاڑیوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا جس میں چھ ٹیموں نے  آوکشن کے  ذریعے  جملہ 90 کھلاڑیوں  کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ہر ٹیم کو 300 پوائنٹس دئے گئے تھے۔

بھٹکل اسداللہ ٹیم کے معروف آل رانڈر اسجد حیدر اس بار سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے جنہیں   گیلیکسی  ٹائٹین نے  113  پوائنٹس سے حاصل کیا، اسی طرح بھٹکل  کے وائی ایم ایس اے  میں آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ  کرنے والے  صفوان شانو  دوسرے مہنگے کھلاڑی رہے جنہیں  ڈی وائی ایس یونائیٹید نے 110 پوانٹس سے حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں جملہ چھ ٹیمیں   ابوظبی رائیڈر، ٹریک چارجرس، آوس  چیلنجر، گیلیکسی ٹائٹینس، ڈی وی ایس  یونائیٹیڈ اور رکن الدین برادر ورئیرس  شریک ہیں۔

گذشتہ سالوں میں ٹورنامنٹ کے میچس جمعہ کو کھیلے جاتے تھے، مگر اس بار چونکہ حکومت متحدہ عرب امارات  نے اتوار کو ہفتہ واری چھٹی کا اعلان کیا ہے، اس بنا پر ہر اتوار کو میچس   کھیلے جائیں گے۔ البتہ ایک سیمی فائنل جمعہ کو  یعنی  25 فروری  کی شب کو رکھا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ اتوار کو پہلا میچ  دوپہر دو بجے، دوسرا  5:30 بجے اور تیسرا میچ  شام 8:45 بجے  شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل جمعہ 25 فروری کو رات  8:30 بجے کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل  اتوار 27 فروری کو  دوپہر دو بجے اور  ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسی شام سات بجے  کھیلا جائے گا۔

ٹیموں میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے دبئی کے ایک ہوٹل میں  گذشتہ روز  اوکشن کی تقریب رکھی گئی تھی جس کا آغاز حافظ حماد پلّور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ زفیف شینگیری نے  نعت پاک سنائی، سمیر قاضیا، معاذ شاہ بندری اور اسماعیل ڈی ایف نے   بہترین انداز میں کھلاڑیوں کا تعارف اور ان کا  پروفائل پیش کرتے ہوئے   کھلاڑیوں کا اوکشن کرایا۔

بی پی ایل کے صدر ابومحمد مختصر نے  استقبالیہ پیش  کرتے ہوئے  پروگرام کی صدارت کی، اپنے خطاب میں ابو محمد مختصر نے  کہا کہ   عرب امارات کے مختلف شہروں اور علاقوں میں  بھٹکل، مرڈیشور اور منکی کے  سینکڑوں نوجوان برسرروزگار ہیں، اُنہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے اور  انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے کے مقصد کے تحت بی پی ایل  ہر سال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی آرہی ہے، انہوں نے اسپورٹس کے ذریعے آپسی اتحاد اور بھائی چارگی کو فروغ دینے  پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ پورے دسپلن کے ساتھ میچس میں اپنا پرفارمینس پیش کریں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے   بی پی ایل کی کوششوں کی سراہنا کی اور اسپورٹس کے ذریعے  نوجوانوں کے گیٹ ٹوگیدر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  آواز دی کہ وہ  کھیل کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی کاموں میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا بھرپور مظاہرہ کریں اور اپنی جماعتوں   سمیت  سماجی و تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ دیں۔ بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے  جنرل سکریٹری  مولوی شکیب شاہ بندری ،  بی پی ایل کے سرپرست محمد غوث خلیفہ اور کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر رکن الدین عبدالقادر باشہ نے بھی  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میچس کی تفصیلات طحٰہ معلم نے پیش کی۔ ڈائس پر بی پی ایل  کے ٹائٹل اسپاونسر۔   ین جی ٹی۔نُہیٰ جنرل ٹریڈنگ کے عبدالبدیع مُنیری،  اوربی پی ایل کے سرگرم رکن  ضیاء جوکاکو بھی موجود تھے۔  عبدالباسط صوبیدار نے کلمہ تشکر پیش کیا، آخر میں رات کے تواضع کے ساتھ جلسہ   اختتام کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد

دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام  ’ناخداملن‘ کا کامیاب  انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد  لوگوں نے  شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ 

النوائط ابوظہبی کا 50 سالانہ جشن - تقریری و تحریری مقابلے کی تاریخ میں توسیع

النوائط ابوظہبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر جو تقریری و تحریری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا اورغزہ کے حالات کے پس منظر میں 50 سالہ جشن موخر کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس مقابلے کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں النوائط ابوظہبی کے ذمہ داران نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد سمیع سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ ...

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا ...