بھٹکل پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے زیراہتمام’ صحت مندعوام ،صحت مند ملک ‘قومی مہم کے تحت صحت بیداری ریلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd November 2018, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 3؍نومبر (ایس او نیوز)پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )بھٹکل یونٹ کی جانب سے عوام میں صحت کے متعلق بیداری پیدا کرنے قومی سطح پر منائی جارہی مہم  ’’ صحت مند عوام ، صحت مند ملک ‘‘ کے تحت صحت ریلی نکالی گئی ۔

مخدوم کالونی سے پی ایف آئی ضلعی صدر توفیق بیاری نے  صحت ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ریلی بندرروڈ، شمس الدین سرکل ، قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے نوائط کالونی تعلقہ کھیل میدان پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔تعلقہ کھیل میدان میں پی ایف آئی کے صحت ماہرین نے کسرت کے مختلف طریقے بتائے اس کے بعد ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ایف آئی کے علاقائی صدر سراج الدین نے مہم کے مقاصد بتاتے ہوئے کہاکہ ہم صحت مند ہوں تو ملک بھی مضبوط و مستحکم ملک ہوگا۔ عوام جوڑوں وغیرہ کی درد کے لئے کئی رقم ڈاکٹرس کو دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیاگیا اور میدان میں نمائشی طورپر یہ دکھایاگیا کہ کس طرح اپنے آپ کو معمولی کسرت کے ذریعے ہم چاک و چوبند رہ سکتے ہیں۔  اس موقع پرپی ایف آئی کے  ائیریا صدر عبدالکریم ، ائیر سکریٹری زین الدین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔