مرڈیشور میں دیررات گروہ کی طرف سے فرد پر حملہ : پولس تھانے میں شکایت درج
بھٹکل:28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)دیر رات قضائے حاجت کے لئے گھر سے نکلے ایک فرد پر گروہ کے ذریعے حملہ کرکے فرارہونے کا واقعہ جمعہ کی دیررات مرڈیشور کے ہیرے دومی حدود میں پیش آیاہے۔
حملہ کا شکار ہوکر اسپتال میں زیر علاج زخمی فرد کی شناخت راما ناگراج نائک بتائی گئی ہے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد کنداپور کے نجی اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلےمیں معاملے کو لے کر پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ جمعہ کی دیر رات قضائے حاجت سے فارغ ہونے گھر سے نکلا تو ایک گروہ جانورچوری کی کوشش ہوتے دیکھ کر میں نے ان کا پیچھا کیا تو چوروں نے پلٹ کر مجھ پر حملہ کرنےکی بات کہی ہے۔ شکایت درج کرلینے کے بعد مرڈیشور تھانہ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔