بھٹکل : ٹی ایم سی کی طرف سے  ایم ایل اے کے ہاتھوں دیا گیا غریبوں کو گھروں کی تعمیر کا اجازت نامہ  

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2022, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،16؍ اگست (ایس او نیوز) ٹاون میونسپل کاونسل کی طرف سے واجپئی اور بی آر امبیڈگر رہائشی اسکیم کے تحت جن مستحق بے گھر افراد کو گھر منظور ہوئے ہیں انہیں ایم ایل اے سنیل نائک کے ہاتھوں اجازت نامے تقسیم کیے  گئے ۔
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ بھٹکل ٹی ایم سی کی طرف 70 سے زائد گھر منظور ہوئے ہیں ۔ جن لوگوں کو گھروں کی ضرورت ہے وہ اس کے لئے ضروری دستاویزات کے ساتھ ٹی ایم سی میں درخواست دیں ۔ حکومت ہر کسی کے لئے ایک چھت فراہم کرنے کے مقصد سے اس طرح گھروں کی تعمیر کو منظوری دے رہی ہے ۔ اب جن لوگوں کو گھر تعمیر کرنے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے وہ لوگ جلد از جلد اپنے مکان کی تعمیر کا آغاز کریں اور اس اسکیم کا صحیح فائدہ اٹھائیں ۔
    
اس تقریب کی صدارت کر رہے ٹی ایم سی صدر پرویز قاسمجی نے کہا کہ جنہیں اجازت مل گئی ہے وہ لوگ بغیر کسی کوتاہی کے اپنے گھر تعمیر کر لیں اور اسکیم کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ 
    
ٹی ایم سی چیف آفیسر ایم کے سریش نے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی کی طرف سے 75 مکانات کا نشانہ طے ہوا ہے ۔ اس میں سے 35 مستحقین کو اجازت نامہ تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ پھر کسی کو گھر کی ضرورت ہو تو جلد ہی اپنی درخواست جمع کروائیں ۔ 
    
اس موقع پر ٹی ایم سی نائب صدر محمد قیصر محتشم  سمیت کاونسلرس ، افسران اور اسکیم سے مستفیض ہونے والے افراد موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...