بھٹکل سرکاری بس اسٹانڈ کے صحن کی درگت پر عوام برہم  : صحن کے گڑھوں میں گندا پانی جمع ہونے سے سواریوں اور عوام کو دشواری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th June 2022, 9:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :30؍ جون(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کا نیا سرکاری بس اسٹائنڈ تعمیر ہوکر دوبرس ہورہےہیں  لیکن  ابھی تک بس اسٹائنڈ کا صحن مسطح نہیں کیاگیا ہے۔اور جہاں تہاں بڑے بڑے گڑھے بن جانے اور بارش کاپانی بھر جانے سے بس اسٹائنڈ  کے اندر چھوٹے چھوٹے تالاب  بن گئے ہیں  جس کے نتیجے میں  بسیں بس اسٹائنڈ کے اندر جانے اور باہر نکلنے کے وقت سرکس کرتے نظر آتے ہیں ۔

دوبرس پہلے جب عوامی امنگوں کے مطابق نئے بس اسٹائنڈ کی تعمیر ہوئی  تھی تو حالا ت کےمدنظر بس اسٹائنڈ کے  افتتاح سے قبل ہی اسے  عوامی استعمال کے لئےکھولاگیا تھا ۔ان دوبرسوں سے بسوں کو بس اسٹائنڈ کے اندر جانے اور باہر نکلنے کےلئے بڑا سرکس کرنا پڑرہاہے تو عوام کی حالت بھی اس سے کچھ الگ نہیں ہے۔ عوام کو بس اسٹائنڈ کے اندر  قدم رکھنا محال ہوگیا ہے ۔ عوام کو بس اسٹائنڈ کے اندرجانے کےلئے ان مصنوعی تالابوں سے گزرنا ضروری یا مجبوری بن گیا ہے۔ پچھلے دودنوں سے مسلسل  اور موسلادھار بارش برسنے کی وجہ سے گڑھوں میں گندہ پانی جمع ہوجانے سے عوام اور سواریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف سواریاں گزرتے ہوئے عوام کو گندے پانی کی بوچھاروں سے نہلاتی رہتی ہیں تو راہ گیروں کو سنبھل کرقدم رکھنا ضروری ہے ، کیونکہ کہاں زمین ہے کہاں گڑھا ہے پتہ نہیں چلتا۔ مسافروں کے لئے یہ صورت حال اذیت ناک ہی سہی۔ دوسری طرف  بسوں پر سفر کرکے دور دراز علاقوں سے  کالج  اور اسکول آنے اور واپس اپنے گاوں جانے والے طلبا  کی حالت بھی خراب ہے ۔

بس اسٹائنڈ میں اترنےو الے مسافروں کو گھر پہنچانے کےلئے جب آٹو رکشہ  اندر جاتا ہے تو  ایسالگتاہے جیسے وہ تالاب میں نہانے کے لئے  جارہا ہو۔  گڑھے زیادہ گہرے ہونے اور پانی زیادہ جمع ہونے کے بعد سائیکل یا کوئی بائک سوار گرجاتا ہے تو تھوڑی بہت مٹی لاکر گڑھوں کو بھرنےکی کوشش کی جاتی ہے دو گھنٹے بارش برستے ہی مٹی کا نام ونشان بھی باقی  نہیں رہتا ہے۔ عوام تعلقہ انتظامیہ پر زور دے رہے  ہیں کہ وہ اس طرف توجہ دیتے ہوئے عوام کو راحت  پہنچائیں۔

کروڑ روپئے کی منظوری :بس اسٹائنڈ کی درگت کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کو متوجہ کیاگیااورمحکمہ ٹرانسپورٹ کو بس اسٹائنڈ کے کانکریٹ کاموں سمیت دیگر کاموں کےلئے تین کروڑروپیوں کی پیش کش ارسال کی گئی تھی۔ مگر پتہ چلا ہے کہ  حکومت نے صرف ایک کروڑ روپئے  منظورکئے  ہیں۔ اب اس رقم سے کیا کیا جارہاہے کوئی واضح نہیں ہے۔ ذرائع کی مانیں تو بس اسٹائنڈ کے باب الداخلہ اور سرکل کی طرف باہر نکلنے کے راستے پر کانکریٹ ڈالنےپر غور کیاجارہاہے۔ بس اسٹائنڈ کے باب الداخلہ کا تعمیری کام ، سامنے سے گزرنے والی قومی شاہراہ کے خاکے پر منحصر ہے، کل ملا کرکہا جاسکتاہے کہ قومی شاہراہ سےہونے والی پریشانیوں میں بس اسٹائنڈ کی اذیت بھی شامل ہوگئی ہے۔ قومی شاہراہ کا معمہ حل کرنے کےلئے بھٹکل کی مختلف تنظیمیں، لیڈران ، ذمہ داران  رکن اسمبلی ، رکن پارلیمان اور وزیراعلیٰ کے گھرکے چکر کاٹ کر  فلائی اؤور کی تعمیر کامطالبہ پیش کرتے رہےہیں، لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ لئےجانے سے بس اسٹائنڈ کی تعمیر کا مسئلہ بھی پیچیدہ ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...