بھٹکل شمس اسکول میں دڑھار اور روبیلا انجکشن لگائے جانے کے خلاف  والدین وسرپرستوں کا سخت رویہ : اساتذہ اور ڈاکٹروں پر حملہ کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th February 2017, 9:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19/فروری    (ایس او نیوز)  شہر کے ایک خانگی تعلیمی ادارے کے انگلش میڈیم اسکول میں حکومتی منصوبے  دڑھار ، روبیلا انجکشن مہم کے تحت اسکول کے طلبا کو انجکشن دینے کے دوران طلبا کے سرپرستوں کی جانب سے سخت مخالفت کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ اتوار کو پیش آئے اس واقعے میں کچھ سرپرستوں نے ڈاکٹروں اور اساتذہ پر حملہ کرنے  کی بھی کوشش کی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولس اور مقامی تحصیلدار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے شمس انگلش میڈیم اسکول میں اتوار کو حکومتی منصوبے اورمقامی تحصیلدار کی سخت تاکید پر عمل کرتے ہوئے طلبا کے درمیان  روبیلا اور دڑھار انجکشن دیا جارہاتھا۔ اسی دوران 50سے زائد والدین و سرپرستان اسکول پہنچ گئے اور اپنی اجازت کے بغیراپنے بچوں کو انجکشن دئیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے  انتظامیہ کے سکریٹری ، اساتذہ اور ڈاکٹروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر  خاتون ڈاکٹر اور  اساتذہ پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے  اسکول کے ذمہ داروں نے مقامی تحصیلدار کو معاملے کی اطلاع پہنچائی ۔ اطلا ع ملتے ہی بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر پولس عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اوروالدین نیز سرپرستوں کو سمجھانے کی لاکھ کوشش کی ، لیکن والدین و سرپرستوں نے ان کی کسی بھی بات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تحصیلدار کے ساتھ ہی زبانیں جھڑپ  شروع کردی  اور  کہا کہ یہ انجکشن مسلمانوں کو نشانہ بنا کر دیا جارہاہے، کچھ سرپرستوں نے تحصیلدار سے کہا کہ  مسلمانوں کی نس بندی کرنے کے لئے  اس طرح کے انجکشن دئے جارہے ہیں جس کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ تحصیلدار نے انہیں سمجھانے کی کافی کوشش کی کہ  یہ مہم حکومتی منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے، بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔ دڑھار اور روبیلا جیسی بیماریوں سے چھٹکار ا پانے کی  غرض سے بھٹکل میں قریب 16ہزار سے زائد ہندو طلبا کو یہ انجکشن دئے جاچکے ہیں،  لہٰذا مسلمان  غلط فہمی   سے باہر نکل کر آئیں ۔ تحصیلدار نے زور دے کر کہاکہ یہ انجکشن ہر طلبا کو لگانا لازمی ہے، البتہ بیمار طلبا کولگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس موقع پر کچھ سرپرستوں نے اونچی آوازوں میں بات کرنے کی کوشش کی تو تحصیلدار نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ انجکشن دینےکے دوران اسکول عملہ  ، انتظامیہ اور صحت عامہ  محکمہ کے عملے کو اگر کوئی روکتا ہے یا  ہراساں کرتا ہے  تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے والدین کو بتایا کہ  اس انجکشن کو لے کر  جن موبائیل نمبروں کے ذریعے وہاٹس ایپ  پر غلط پیغامات روانہ کئے جارہے ہیں پولس ان کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔

اطلاع ملنے پر بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، بھٹکل مسلم  یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، سماجی کارکن نثار رکن الدین ، وغیرہ بھی اسکول پہنچ گئے تھے۔

کافی کوششوں کے بائوجود جب والدین اپنی ہی ضد پر آڑے رہے اور اپنے بچوں کو انجکشن دینے سے منع کیا تو آخرکار اسکول انتظامیہ نے انجکشن دینے کی کاروائی کو روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اب اسکول انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار کو رپورٹ پیش کی جائے گی، جس کے بعد تحصیلدار کی جانب سے جو بھی ہدایات موصول ہوں گی، اُس پر عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  روبیلا اور دڑھار کو مقامی نوائط زبان  میں" گھور" کہا جاتا ہے جو  15سال کی عمر کے اندر والے بچوں کو آتا ہے۔ اس بیماری کے تحت پورے بدن میں پھوڑے نکل آتے ہیں۔ اس بیماری کو جڑ سے نکال پھینکنے کے لئے سرکار کی طرف سے مفت انجکشن دینے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس انجکشن کی قیمت پرائیویٹ کلینک اور اسپتالوں میں تین ہزار روپیہ سے زائد ہے۔

سرکارکی طرف سے بچوں کو انجکشن دینے کی مہم 28 فروری تک جاری رہے گی۔ بھٹکل کے غیر مسلم اسکولوں کے بچوں میں یہ مہم خاصی کامیاب رہی ہے اور اکثر اسکولوں میں سو فیصدی بچوں کو یہ انجکشن لگوائے گئے ہیں البتہ مسلم اسکولوں میں صرف 40 فیصد بچوں میں ہی یہ انجکشن لگوائے گئے ہیں۔سرکاری آفسران اس بات پر تعجب کا اظہار کررہے ہیں کہ  بھٹکل کے پڑھے لکھے مسلمان اس انجکشن کو لے کر اسے آر ایس ایس کی سازش اور مسلمانوں کی نسل کشی روکنے جیسی  غلط اور بے بنیاد باتیں کررہے ہیں۔ وہ اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ بھٹکل کے پڑھے لکھے مسلمان اس انجکشن کے تعلق سے اپنے مسلمان ڈاکٹروں سے ہی رائے مشورہ  کیوں نہیں لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔