بھٹکل: انفا کے زیر اہتمام تین گھنٹے کے حجامہ کیمپ سے 70 سے زائد افراد مستفید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th November 2024, 8:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 11/نومبر (ایس او نیوز) آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) کے زیر اہتمام   تعلقہ کے آزاد نگر میں اتوار صبح ساڑھے  چھ بجے سے دس بجے تک   کے لئے منعقدہ حجامہ کیمپ میں  70 سے زائد افراد مستفید ہوئے اور  حجامہ کے ذریعے  کئی جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل کئے۔

سرٹیفائیڈ حجامہ تھیراپسٹ نبیل احمد سید احسان نے حجامہ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے  بتایا کہ حجامہ، جسے کپنگ تھراپی بھی کہا جاتا ہے، ایک قدیم طبی طریقۂ علاج ہے۔ اسلامی روایات میں  حجامہ کو ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے اور اسے  سنت مانا جاتا ہے۔ اس تھراپی میں  جسم کے مخصوص حصوں پر کپ رکھ کر سکشن پیدا کیا جاتا ہے۔ پھر چھوٹے چھوٹے کٹ لگائے جاتے ہیں تاکہ تھوڑا سا خون نکالا جا سکے۔    انہوں نے بتایا کہ  حجامہ سے روحانی ، جسمانی بیماریوں کو دور کیا جاسکتا ہے  اور اس سے  ذہنی فوائد بھی  حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ان کے مطابق ہر تین ماہ  میں ایک بار  حجامہ کرنا چاہئے ۔

انفا کے زیراہتمام حجامہ کیمپ میں  ڈاکٹر خریم پیرزادے،  ڈاکٹر عبداللہ منّا اور جناب احمد اکرمی نے بھی  خدمات پیش کیں۔

کیمپ میں انفا کے ذمہ داران بالخصوص مولانا الیاس جاکٹی ندوی، ایڈوکیٹ عمران لنکا، آفاق چامنڈی کے ساتھ ساتھ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا وصی اللہ ڈی ایف وغیرہ بھی شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ

کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر

دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 ...

معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نیا نقطہ نظر ضروری: راہل گاندھی کا بیان

کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی معیشت کو خراب کر دیا ہے اور عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت کو مسلسل خبردار کیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور ...

دہلی میں قانون و انتظامیہ ناکام، خواتین اور کاروباری طبقہ خوفزدہ، کیجریوال کی مرکز پر تنقید

دہلی میں قانون کے نظام کی خراب صورتحال پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کی بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک خوف کا ماحول چھایا ہوا ہے، خواتین میں عدم تحفظ کا احساس ...