بھٹکل میں ووٹنگ کی اہمیت پر وڈیو میکنگ مقابلہ : ایک منٹ کا وڈیو کلپ ،کسی بھی زبان میں
بھٹکل:09؍اپریل(ایس او نیوز) بھٹکل کی شرو گرو سدھیندرا کالج کی جانب سے ووٹنگ کی اہمیت پر ایک منٹ وڈیو میکنگ مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں جیت درج کرنےوالوں کو چاندی تمغہ سمیت سرٹی فیکٹ سے نوازا جائے گا۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھٹکل، ہوناور اور بیندور تعلقہ کے ہائی اسکولس اور پی یو کالجس کے طلبا اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جس میں ’’ووٹنگ کی اہمیت‘‘ پر ایک منٹ کی وڈیو تیار کرکے روانہ کرنا ہے۔
مقابلے میں شریک ہونے والوں سے کہا گیا ہے کہ کنڑا، نوائطی ، اردو، انگریزی اورہندی کسی بھی زبان میں ووٹنگ کی اہمیت پر ایک منٹ کی وڈیو تیار کریں اور 8971071471 وہاٹس ایپ پر ارسال کریں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وڈیو کلپ کے ساتھ اپنا نام، جماعت، اسکول یا کالج کی تفصیل بھی روانہ کرنے کریں۔ وڈیو بھیجنے کے لئے 14 اپریل 2019 آخری تاریخ ہے۔