بھٹکل : یوم جمہوریہ کے موقع پر 'نارائن گرو' کی 'جھانکی' شامل کی جائے ۔ مرکزی حکومت سے بھٹکل نامدھاری سماج کا مطالبہ - اسسٹنٹ کمشنر کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 2:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،20؍ جنوری (ایس او نیوز)  کیرالہ سے ہندو مذہبی مصلح 'نارائن گرو' کی مجوزہ جھانکی یوم جہموریہ کے پریڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل کے نامدھاری سماج اور سری رام سیوا سمیتی کی طرف سے   اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے مرکزی حکومت کو میمورنڈم سونپا گیا ۔

خیال رہے کہ مختلف ریاستوں کی طرف یوم جمہوریہ پریڈ میں شمولیت کے لئے جو جھانکیاں مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئی تھیں ان میں سے کچھ جھانکیوں کو امسال اجازت نہیں ملی ہے ۔ مسترد کیے جانے والی جھانکیوں میں نارائن گرو کی جھانکی بھی شامل ہے ۔ 

اے سی کو سونپے گئے میمورنڈم میں  نارائن گرو کی جھانکی مسترد کیے جانے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے کن بنیادوں پر اس جھانکی کو مسترد کیا ہے اس بات کا پتہ نہیں چلا ۔ نارائن گرو نے ایک ذات ، ایک مذہب اور ایک خدا کا پیغام ساری دنیا کے لئے پیش کیا ۔ ذات پات کی تقسیم کےخلاف  سماج میں پرامن تبدیلی لانے میں بڑا اہم کردار نبھایا ہے ۔ ملک کے کونے کونے میں ایسے گرو کی پرستش کی جاتی ہے ۔ ہر سال یوم جمہوریہ کے پریڈ میں مذہبی ، سماجی اور تعلیمی میدانوں سے انقلابی شخصیات کی جھانکیاں شامل  کرنا حکومت کا معمول ہے ۔ اسی طریقہ پر اس مرتبہ ریاست کیرالہ سے بھیجی گئی  نچلی طبقے کے مہان مذہبی گرو کی جھانکی کو کمیٹی کی طرف سے مسترد کرنا درست نہیں ہے ۔  مرکزی حکومت کو چاہیے کہ فوراً اس پر توجہ دے اور نارائن گرو کی جھانکی کو پریڈ میں شامل کرنے کا قدم اٹھائے ۔

اس موقع پر بھٹکل نامدھاری سماج کے صدر کرشنا نائک، سری رام سیوا سمیتی کے صدر سریدھر نائک ، بی این ڈی پی کے صدر منموہن نائک کے علاوہ کے آر نائک ، سریش نائک ، گریش نائک ، ونائیک نائک ، وینکٹیش نائک ، ناگیندرا نائک ، شیورام نائک ، وینکٹرمنا نائک موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...