بھٹکل میں کل 26 جنوری کو تنظیم کے زیرا ہتمام ہورہا ہے ’یوم جمہوریہ ملن ‘

بھٹکل:25؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیرا ہتمام یوم جمہوریہ کی مناسبت سے 26جنوری 2023بروز جمعرات شام 30-04بجے تنظیم ہال میں ’یومِ جمہوریہ ملن -2023‘ منعقد کیاجائےگا۔ اس بات کی جانکاری تنظیم کےجنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے دی۔
تنظیم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ پروگرام میں جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری اکبر علی اُڈپی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے تو سدبھاؤنامنچ بھٹکل کے صدر ستیش کمار اور کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک اعزازی مہمان کے طورپر شریک ہونگے۔ پروگرام کی صدارت تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری کریں گے۔
اسی دن بعدنمازِ عشاء45-08کو رابطہ سوسائٹی کے قاضیا محمد حسن ہال میں خصوصی پروگرام ہوگا جس میں جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے اکبرعلی اُڈپی کا جمہوریت پر خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ پینل ڈسکشن اور کوئز پروگرام بھی ہوگا۔ جس میں صحیح جواب دینے والوں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔
تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ندوی نے بتایا کہ آآپسی اعتماد ویقین کے ساتھ جینے والا ہر شہری ، اپنے وقار اور احترام کو باقی رکھتےہوئے سب کے ساتھ مل جل کر جینا دستور کا منشا ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم پچھلے سوسالوں سے ’بھٹکل میں ہم سب ایک ہیں ‘ پر بھرپور اعتماد رکھتےہوئے سماجی خدمات میں سرگرم عمل ہے۔ ملک کے 74ویں یومِ جمہوریہ کو خصوصی طورپر منانےکا مقصد لے کراس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جناب عبدالرقیب ندوی نے ہندو مسلم سمیت تمام طبقات کو ساتھ لے کر اس پروگرام میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔