بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ ،میونسپالٹی اور جالی پنچایت،کالج و اسکولوں سمیت کئی ایک مقامات پر گاندھی جینتی کی مناسبت سے صفائی مہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2019, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:02؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ انتظامیہ بھٹکل ، تعلقہ پنچایت بھٹکل ، بھٹکل میونسپالٹی اور جالی پٹن پنچایت کے اشتراک سے بابائے قوم مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کےموقع پر تعلقہ کے سرکاری اسپتال کے صحن میں صفائی مہم منائی گئی تو تعلقہ کے مختلف مقامات پر سیاسی پارٹیاں، نجی ادارے اور تنظیموں ،اسکول و کالجس اور انفرادی طورپر بھی مختلف سماجی خدمت کے کاموں کو انجام دیاگیا۔

سرکاری اسپتال میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے صفائی مہم کی اہمیت بیان کی۔ پروگرام میں حاضر سبھی شرکاء نے صفائی کے متعلق حلف لیا۔ رکن اسمبلی نے سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے لئے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر تحصیلدار وی پی کوٹرولی موجود تھے۔ بی ای اؤ منجی، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، کے ایم اشفاق، عبدالرووف نائطے ، فیاض ملا سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔ میڈیکل تعلیمی افسر ایریادیواڑیگا نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

سنہیااسکول میں بھٹکل بلاک کانگریس کی جانب سے پروگرام : گاندھی جینتی کی مناسبت سے بھٹکل بلاک کانگریس شاخ کی جانب سے ساگر روڈ پر واقع کانگریس دفتر اور سنہیا خصوصی اسکول میں  گاندھی کی تصویر کو پھول مالاپہنائی گئی اور بچوں کے درمیان کتابیں، کاپیاں، مٹھائی وغیرہ کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، ضلع کانگریس اقلیتی صدر عبدالمجید ، ایشورنائک، تعلقہ صدر منیر احمد، عبدالرحیم ، کے سلیمان سمیت کئی کانگریس لیڈران و کارکنان موجود تھے۔

اسی طرح  مرڈیشور کے لائنس کلب کی جانب سے بچوں میں ائکو فرنڈشپ بیگ کی تقسیم کاری کی گئی ۔ سینٹ میری سرین کالج برہماور، لائنس کلب مرڈیشور اور محکمہ ریلوے کےاشتراک سے ریلوے لائن کی صفائی کی گئی ۔ آر این شٹی کالج مرڈیشور کے طلبا نے کالج صحن میں صفائی کی ۔ بھٹکل کی گرو سدھیندراکالج کی طرف سے بھی کالج صحن میں طلبا نے صفائی مہم کو انجام دی۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔