بھٹکل شہر کے کامیاب تاجر محمد ابوبکر قمری کے جانشینوں کے خوابوں کی تعبیر ’’قمری ٹاور‘‘کا شاندار افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th May 2017, 6:58 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:4/مئی (ایس اؤنیوز) انسان کڑی محنت ،مخلصانہ کوششوں کے ذریعے اپنی بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہوتاہے تو فطرت بھی اس کا استقبال کرتی ہے اور وہ سب کچھ نوازتی جاتی ہے جس کی وہ تمنا کرتاہے۔ ایسی ہی ایک مثال بھٹکل کے مثالی تاجر محترم ابوبکر قمری ہیں۔ خلیج میں اپنی بہترین کمائی کو الوداع کہہ کرسال 1982میں بھٹکل میں ایک چھوٹی سے دکان ’’اسٹیل سنٹر‘‘ کے نام سے اپنی تجارت شروع کرنے والے شہر کے مشہور ومعروف تاجر ابوبکر قمری کامیابی کی منزلوں کو طئے کرتے ہوئےاپنے جانشین عرفات، آفتاب اور عمارکے بھرپور تعاون سے جدید زمانے کے تقاضوں کے تحت پینٹنگ کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

آگے بڑھتے ہوئے ابوبکر قمری صاحب نے1995میں شمس الدین سرکل پر ’’کلر کارنر‘‘پھر 2007میں قومی شاہراہ ،گڈلک روڈ کے روبرو’’کلر ڈیکور‘‘کی شروعات کی ۔ 1982سے انڈین ایشین پینٹس کے ضلعی ڈیلر کے طورپر اپنی بہترین خدمات انجام دینا ان کی تجارت کے کامیابی کی دلیل ہے۔ اور اب شمس الدین سرکل پر فاریسٹ دفتر سے متصل ’’قمری ٹاور‘‘ نامی بہترین تجارتی و رہائشی کامپلکس افتتاح کے ساتھ ہی ان کے جانشینوں کا تجارتی سفر شروع ہوتاہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے قمری صاحب نے کھٹن راہوں اور کانٹوں سے گزرے ہیں، کئی تکالیف کا سامنا کیا ہے ، دل ،جگر ایک کیا ہے، اور اسی طرح ان کی فرمانبردار اولا د نے ان کا بھر پور تعاون کیا ہے۔ تب کہیں جا کرزندگی میں یہ سہانے دن آئے ہیں۔ اللہ ان کی تجارت میں مزید برکت عطا کرے۔ آمین۔

ابوبکر قمری صاحب کے جانشینوں کے خوابوں کی تعبیر ’’قمر ی ٹاور‘‘ کا افتتاح مرکزی جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی کی دعا سے2مئی 2017 بروز منگل بعدنماز فجر 7بجے ہوا۔جلسہ کا آغاز مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے معاون قاضی مولانا ایمن قمری کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ا س موقع پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا محمد مقبول کوبٹے ندوی نے حلال تجارت، گاہکوں کے ساتھ ایمانداری کے موضوع پر جامع خطاب کیااور تنظیم کے نائب عنایت اللہ شاہ بندری نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے تاثرات کااظہارکیا۔

اسی دن دوپہر 12بجےقمری ٹاور میں ایشین پینٹنگ شوروم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ، تنظیم کے صدر محمد مزمل قاضیا نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایشین پینٹس کے ڈی ایم مسٹر آشیش رائے، ریجنل مینجر مہیندر ا جی ، انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔ آفتاب قمری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض بھی انجام دئیے اورآخر میں شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے بعد ظہرانہ کا انتظام کیا گیا تھا۔

نئے افتتاح کردہ قمر ی ٹاور میں

1۔ آفتاب قمری ’’اسٹیل سنٹر ‘‘کی نگرانی کریں گے جہاں Architectural Hardware and Fittings۔گودریج ، Yell۔Spider۔ لنک اینڈ ہارڈویر فٹنگس۔ ایشین پینٹس کے موڈلر کچنس وغیرہ دستیاب ہیں۔

2۔عرفات قمری کی نگرانی میں ’’کلر ڈیکور ‘‘کام کرے گا۔ جہاں آٹوموبائیل پینٹس، انڈسٹریل پینٹس سے آپ اپنے مکانات، دکان ، عمارات کو رنگین کرسکتے ہیں۔

3۔’’اسمارٹ انٹیرئیر ‘‘کی ذمہ داری محمد عمار قمری سنبھالیں گے۔جہاں Sanitary ware۔ پلمبنگ، الکٹریکلس، لائٹس، پلائی ووڈ لامینیٹس وینیر ، ڈیکوریٹیو وال پیانلس، سی سی ٹی وی کیمرے ، بائیو میٹرک انٹرئیر ڈیزائننگ اور 3ڈی رینڈرنگ وغیرہ کی سہولیات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...