بھٹکل نئے سی پی آئی ایم ایس پرکاش نے سنبھالا چارج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2019, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ نئے سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے ایم ایس پرکاش نے پیر کی شام اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

نئے سرکل انسپکٹر ایم ایس پرکاش منگلورو ضلع بنٹوال سے بھٹکل تبادلہ ہوئے ہیں۔ ابھی تک کاروار کے سی این اے شعبہ کے سی پی آئی رام چندرنائک کارگزار سی پی آئی کےطورپر خدمات انجام دے رہےتھے۔ سی پی آئی پرکاش نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہاکہ بھٹکل میں جو حالیہ قتل ہواہے اس تعلق سے ابھی معلومات حاصل کرنی ہیں، فی الحال قتل معاملے میں  ایک کلیدی ملزم اقبال شیخ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیاہے۔ پولس کی الگ الگ ٹیمیں بقیہ ملزمان کی تلاش میں رہنےکی جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔