بھٹکل کے بحرہ عرب میں واقع نیترانی جزیرے کا اسکوبا ڈایوینگ : ملک و بیرون ملک سیاحوں کا پسندیدہ مرکز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th November 2019, 7:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل سے قریب 25کلومیٹر دور  بحرہ عرب میں واقع  نیترانی جزیرے کا اسکوبا ڈایوینگ سیاحو ں کے لئے  پرکشش مرکز  بنتا جارہاہے،  یہاں صرف ایک برس میں ملک اور بیرون ملک سے تین ہزار سے زائد سیاح ڈایوینگ کا مزہ لے چکے  ہیں جس سے  یہ بات   واضح ہوتی ہے کہ  حال ہی میں شروع کی گئی اسکوبا ڈائیونگ سیاحوں کو اپنی طرف  راغب کرنے میں  کامیاب ہے۔

دراصل اسکوبا ڈایوینگ کے ذریعے گہرے سمندر میں بسی دنیا کا نظار ہ  کیا جاسکتاہے ، وقت کے چلتے اسکوبا ڈایوینگ یوروپی ممالک، تھائی  لینڈ، ملیشیا  اور دیگر ممالک میں  ایک آبی کھیل کے طورپر مشہور ہونےکے علاوہ متعلقہ ممالک کی سیاحت کو فروغ دینےمیں بھی اہم رول ادا کر رہا ہے۔ تھوڑا مہنگا ہونے کی وجہ سے  اسکوبا ڈاوینگ نامی  یہ آبی کھیل بھارت میں زیادہ مشہورنہیں تھا لیکن  حالیہ برسوں میں ملک کے معدودے چند ہی سمندری سواحل پر اسکوباڈاوینگ شروع کیا گیا ہے جس میں نیترانی جزیرے کا اسکوبا ڈاوینگ کئی جہت سے اہمیت رکھتاہے۔

مختلف  آبی حیاتی تنوع: بھٹکل سے قریب 25کلومیٹر کی دوری پر واقع نیترانی جزیرے کے دامن میں عجائبات کی ایک دنیا آباد ہے، موتیوں سے بھرے ہوئے  ذخیرے دیکھ سکتے ہیں، مختلف حیاتی تنو ع کے آبی جانور، کہیں اور نظر نہیں آنے والی رنگین مچھلیاں  یہاں موجود ہیں۔ ماحولیات کو لےکر بھی یہ بہت صاف شفاف ہے ، جزیرے کا پانی اتنا شفاف ہے کہ موتیاں بالکل واضح طورپر نظر آتی ہیں۔

اسکوبا ڈایوینگ کی شروعات : موسم باراں کے دوران اسکوباڈایوینگ کو روک دیاجاتاہے۔ اس کے بعد  اکتوبر کے پہلے ہفتہ سے ہی اسکوباڈایوینگ شروع کی جاتی ہے۔ رواں سال طوفان کی وجہ سے ابھی تک اسکوباڈایوینگ کی شروعات نہیں ہوسکی ہے، اور ایک ہفتہ کے بعد شروع ہونےکی منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے۔

اسکوباڈایوینگ فیسٹول:اترکنڑا ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ریاستی حکومت نے 2018کے جنوری میں نیترانی جزیرے پر بین الاقوامی اسکوباڈایوینگ فیسٹول کا انعقاد کیا تھا۔ اس کی طرف سیاحوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہرسا ل فیسٹول منانے کا تیقن دیاگیا تھا۔ لیکن 2019میں فیسٹول نہیں منایاگیا۔ 2020میں بھی فیسٹول کے انعقاد کو لےکر افسران نے شبہ جتایا  ہے۔ جنگلات سے بھرے ہوئے اترکنڑا ضلع میں روزگار اور سیاحت کے فروغ  کے لئے اسکوبا ڈایوینگ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن سیاحت کی ترقی کو لےکر سرکارکی نظر اندازی کو لے کر عوام کی جانب سے اعتراضات بھی جتائے جارہے ہیں۔ کاروار  میں ضلعی سیاحت محکمہ کے نائب ڈائرکٹر ایس پرشوتم نے اس سلسلے میں بتایاکہ گزشتہ برس فیسٹول کے لئے حکومت کی طرف سے امداد منظور نہیں کی گئی تھی ، امسال بھی پیش کش کی گئی ہے، اگر امداد ملتی ہے تو اسکوبا فیسٹول منعقد کرنے کے تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ  فیسٹول کے ذریعے جب اسکوبا ڈایونگ  کے تعلق سے عوام میں  معلومات فراہم کی جائے تو  مزید سیاح   اس طرف کا رُخ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...