بھٹکل: نوائط کلب کی جانب سے ’ای -تکبیر ‘مقابلہ جات کی انعامی تقریب؛ علی اکرمی اور عائشہ نبا نے حاصل کیا اول مقام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2020, 10:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍جون (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ) عید الفطر کی مناسبت سےنوائط کلب کی جانب سے چھوٹے بچوں کے لئے دو زمروں پر مشتمل ’ای-تکبیر ‘مقابلہ جات کی انعامی تقریب  بروز جمعہ 12مئی کو  مولانا ابوالحسن علی میاں اکیڈمی بھٹکل میں منعقد ہوئی جس میں  2سے 5سال کی عمر کے  زمرے  میں علی اکرمی ابن ابراہیم اواب اکرمی اول انعام کے حقدار پائے۔

 علی جاہ بنت عبدالقادر موٹیا دوم اور عمر ابن مبشرحسین ہلارے سوم انعام کے حق دار بنے تو 6سے 9سال کے زمرے میں عائشہ نبا بنت نجیب حسین سدی باپا اول، انس ابن مصدق ہلارے دوم اور فاطمہ مہریش بنت عبدالقادر عیدروسہ نے سوم مقام حاصل کیا۔

تقریب کا آغاز حافظ احمد خذیمہ ہلارے کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ایڈوکیٹ  آفا ق کولا نے استقبال کیا،  مصعب عابیدہ نے کلب کاتعارف پیش کیا۔ مہمان خصوصی محمد ارقم معلم نے اپنے خیالات پیش کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل کے نوجوانوں میں ہرطرح کی صلاحیت و قابلیت موجود ہے، انہیں جلابخشنے اور افادی نقطہ نظر سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی نے کہاکہ ہمارے یہاں ایمان والوں کا اثر ہے کہ اللہ کے فضل سے ہمارے لئے  لاک ڈاؤن  زحمت نہیں بلکہ رحمت بنا ہے ۔ مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان سنگین حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے  ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن میں بھی بچوں میں دینی حس بیدار کرنے کے لئے نوائط کلب کی طرف سے کی گئی آن لائن کوششوں کی انہوں نے ستائش کی۔ ربیع رکن الدین نے شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔