کڑوین کٹہ ندی اور شرابی ندی کو صاف کرنے کا مطالبہ لے کر ناگریک ویدیکے نے اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2019, 11:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز) شہر کی  کڈوین کٹہ اور شرابی ندی  کو ڈریجنگ کے ذریعے  صاف  کرنے اور ندیوں کے تہہ میں پائے جانے والے کیچڑ کو نکالنے سمیت  ندیوں میں پڑی ہوئی مٹی اور ریت کے ڈھیر  وغیرہ کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھٹکل ناگریک ویدیکے نے آج بدھ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

ویدیکے کے صدر دیویّا نائک نے بتایا کہ  میڈیا میں   کڈوین کٹہ ڈیم کے تعلق سے جو خبر شائع ہوئی ہے، اُس سے پتہ چلا ہے کہ  کڈوین کٹہ ڈیم سوکھ گیا ہے اور  سالہاسال سے وہاں ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے  کڈوین کٹہ ندی میں  ریت اور مٹی سرایت کر گئی ہے۔

دیویا نائک نے بتایا کہ کڑوین کٹہ   ندی میں  پانی  کی کمی نہیں ہے مگر ندی میں ریت اور مٹی اتنی کثیر مقدار میں گری ہے کہ  سالوں سے اُس کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ندی میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس طرف توجہ دے کر ندی کی صفائی کا کام  شروع کرے اور شہر میں پینے کے پانی کی جو قلت پیدا ہوگئی ہے، اُسے دور کرے۔ اسی طرح انہوں نے  کدرے بیرپا  دیوستھان کے قریب سے گذرنے والی  شرابی ندی  کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے اُس کی بھی صفائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شرابی ندی میں بھی ریت اور مٹی  گرنے سے  ندی کی گہرائی کم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں شرابی ندی میں بھی  پانی نہیں ہے۔ انہوں نے اے سی  پر زور دیا کہ اگر اس تعلق سے فوری کاروائی نہیں کی گئی تو   ناگریک ویدیکے احتجاج پر اُتر آئے گی۔

اس موقع پر ناگریک ویدیکے کے  اعزازی صدر  دتاتریا جے نائک سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا  کی غیر موجودگی میں اُن کے معاون  آفسر نے میمورنڈم وصول کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...