بھٹکل اور مینگلور سمیت ساحلی علاقوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2017, 11:39 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز)  ساحلی کرناٹکا بالخصوص بھٹکل، کنداپور، اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں پوری عقیدت و احترام اور انتہائی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ آج عیدالاضحیٰ منائی گئی اورعید قرباں کی مناسبت سے  سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کی گئیں۔

مینگلور میں صبح 8:00بجے نمازیوں کا سب سے بڑا اجتماع بائوٹی گُڈّا عیدگاہ میں ہوا، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے عید کی دوگانہ ادا کی، اسی طرح نور جامع مسجد ، بندر جوڑ جامع مسجد اور کُدرولی جامع مسجد میں صبح 8:30 بجے مسلمانوں نے نماز عید کی ادائیگی کی ۔بندر کی کچی جمعہ مسجد میں صبح نو بجے عید کی دوگانہ پڑھائی گئی۔مینگلور کی دیگر جمعہ مسجدوں میں بھی صبح اور آٹھ اور نو بجے کے درمیان مسلمانوں نے عید کی دوگانہ ادا کی۔

بھٹکل ٹائون اور پاس پڑوس کے علاقوں میں جملہ 16 جمعہ مساجد میں عید کی نماز اد ا کی گئی۔یہاں بھٹکل جامع مسجد میں مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، خلیفہ جامع مسجد میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی،   نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد میں  مولانا محمد انصارخطیب مدنی ،مخدوم کالونی جمعہ مسجد میں مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی اور موگلی ہونڈا کی مسجد بلال میں مولانا منور پیشمام ندوی نے عید کی دوگانہ پڑھائی جس کے فوری بعد عید قرباں کا پیغام مسلمانوں کو پیش کیا۔ ان تمام مساجد میں صبح 7:30 بجے عید کی نماز شروع ہوئی تھی ۔

بھٹکل کی مدینہ جمعہ مسجد میں مولانا ذکریا برماور ندوی،، نور جمعہ مسجدمیں مولانا طارق اکرمی ندوی، مسجد ابوذر (گلمی) میں مولانا عبدالاحد فکردے ندوی، مسجد حمزہ (جالی) میں مولانا اقبال نائطے ندوی، مسجداحمد سعید (ہورلی سال) میں مولانا جعفرفقی بھائو ندوی،  مسجد امام بخاری ( سلمان آباد) میں شیخ فضل الرحمٰن سلفی، مسجد سیدنا ابراہیم (تینگنگونڈی)   میں مولانا اسماعیل ڈانگی ندوی اوراسماعیل جمعہ مسجد (ریلوے اسٹیشن روڈ) میں مولوی محراج   نے نماز عید کی دوگانہ پڑھائی۔ان سبھی مساجد میں صبح 7:45 بجے نماز شروع ہوئی تھی۔

تینگنگونڈی جامع مسجد میں صبح آٹھ بجے مولانا اسحاق ڈانگی ندوی اور  شرالی تٹی ہّکل کی رحمانیہ جمعہ مسجد میں صبح 8:30 بجے مولانا انور نے نماز عید کی دوگانہ پڑھائی۔

پڑوسی علاقوں شیرور، بیندور، کنداپور، گنگولی، کنڈلور، اُڈپی و دیگر سبھی علاقوں میں بارش کو دیکھتے ہوئے جمعہ مساجد میں ہی عید کی نماز پڑھائی گئی۔

نماز کے فوری بعد مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مسلمانوں نے اپنے اپنے گھروں میں پہنچ کر اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کی۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ اگلے تین روز تک منائی جائے گی اور مسلمان ان دنوں میں بھی جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

مساجد میں علماء کرام کے خطبات کا نچوڑ:

اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہاکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایثارو قربانی کی عملی مثال قائم کرنی ہوگی۔کیو نکہ قربانی اپنے آپ کواعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کردینے کانام ہے۔ افرادکی قربانی معاشرے اورقوم کوزندہ رکھتی ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ہے ۔یہ ایک ایسا فریضہ ہے جو بارگاہِ رب العزت میں انتہائی مقبول ہے اور اللہ تعالےٰ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے۔ یہ اس عظیم پیغمبر جدالانبیاء سیدنا ابراہم علیہ اسلام اور سیدنا اسماعیل علیہ اسلام کی یادگار ہے جو انہوں نے منیٰ کے میدان میں اللہ رب العزت کے حضور قربانی پیش کی ، اس قربانی کی مثال پوری تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی۔ کیونکہ قربانی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حضور بندہ اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کر کے در حقیقت اپنے جذبہ عبودیت کا اظہار کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ پسند ہے ۔کیونکہ توحید باری تعالیٰ کا سب سے بڑا تقاضہ یہی ہے کہ انسان کی محبت کا محور صرف ذات باری تعالیٰ ہو اس کی جان نثاری ،اس کی عبادت غرض کہ اس کا ہر فعل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہئے، اسی طرح انسان کے مال و جان کی قربانی بھی صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہو ۔قربانی اسی کی قبول ہوتی ہے جس کے دل میں تقویٰ ہوتا ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم قربانی کو رسم نہ بنائیں بلکہ اس کی حقیقی روح کو حاصل کرنے  کی کوشش کریں اور اپنے اندر ایثارو قربانی کا جذبہ پیدا کریں جو  ایک دوسرے کیلئے خیر خواہی و نفع بخشی کا باعث بنیں۔

علماءکرام نے  بتایا کہ  قربانی کے جانور کے بدن پر جتنے بال ہوں گے اتنی ہی نیکیاں قربانی کرنے والے کے نامہ اعمال میں ڈالی جائیں گی اور جانور وزن میں جتنا زیادہ وزنی ہو گا اس قربانی کرنے والے کی نیکیوں کا میزان بھی اتنا ہی بھاری ہو جائے گا اور پل صراط پار کرانے میں یہ آپ کی سواری ہو گا۔

عید کے اس پرمسرت موقع پرملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی ،  دہشت گردی کے خاتمے  اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ،قربانی کی قبولیت، بیماروں کی شفاء اور مرحومین کی مغفرت کے لئے بھی دعا ئیں کی گئیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔