پانی سپلائی کرنے پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین نے کی بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خوب پذیرائی؛ اللہ کی مخلوق کو فائدہ پہونچانے والے لوگ ہی اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ترین؛ مقررین کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2019, 10:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/جون (ایس او نیوز) شدت کی گرمی  اور روزہ کی حالت میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی سپلائی کرنے  پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داروں  کی زبردست پذیرائی اور ستائش کرتے ہوئے  آج جمعرات شام کو یہاں  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے   خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور فیڈریشن کے صدر اور  جنرل سکریٹری  سمیت پانی سپلائی کرنے میں پیش پیش رہنے والے نوجوانوں کی خوب ہمت آفزائی کی گئی اور انہیں تہنیت سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے  کہا کہ  اللہ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو اللہ کی مخلوق کو سب سے زیادہ فائدہ پہونچاتا  ہو اور فیڈریشن کے نوجوانوں نے رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں  گھر گھر پانی پہونچانے کا جو کام انجام دیا ہے وہ نہایت قابل تعریف ہے، ہمارے نوجوانوں نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلمانوں میں  بھی پانی  سپلائی کرکے انسانیت کی جو خدمت انجام دی ہے، دراصل یہی مسلمانوں کا اصل کام ہے۔ انہوں نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں کو ہدایت دی  کہ وہ کھیل کو ثانوی رکھیں اور انسانیت کی فلاح و بہبوی کے کاموں میں مزید بہتری پیدا کریں، انہوں نے کہا کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  ابتدا سے ہی  شہر میں سماجی اور ملی کاموں کو انجام دیتے آرہے ہیں ، مگر اس میں مزید بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمارے نوجوانوں نے  جس طرح  پانی سپلائی کرنے کا کام انجام دیا، اسی طرح دیگر  انسانیت کے  فلاح و بہبودی کے کاموں کی طرف بھی  توجہ دیں ، مولانا نے فیڈریشن کے نوجوانوں کی خوب سراہنا کی اور اُن کی خدمات کی نہایت ستائش کی۔ اس موقع پر مولانا جعفر فقی بھاو ندوی سمیت دیگر حضرات  و ذمہ داران نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے  فیڈریشن کے نوجوانوں کی ستائش کی۔

فیڈریشن کی طرف سے  صدر امتیاز اُدیاور،  جنرل سکریٹری  نصیف خلیفہ ودیگر  کارکنوں  نے  جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  بتایا کہ فیڈریشن  کی طرف سے  ضرورت مندوں کو خون  (بلڈ)  عطیہ کرنے کا کام بھی گذشتہ دو سالوں سے انجام دیا جارہا ہے، بھٹکل کے ساتھ ساتھ  کنداپور، اُڈپی اور مینگلور کے مختلف اسپتالوں میں ایڈمٹ  مریضوں کو ایمرجنسی کے موقع پر بلڈ فراہم  کیا جاتا ہے، جس کے لئے وقتاً فوقتاً  بلڈ ڈونیشن کے کیمپ بھی آرگنائز کئے جاتے رہے ہیں۔  اسی طرح  مختلف موقعوں پر  بھی فیڈریشن   کے نوجوان  ہمہ وقت  ہر طرح کی خدمات  فراہم کرنے  تیار رہتے ہیں۔

پروگرام کا آغاز مولوی میراں ارشاد نائطے ندوی  کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جنرل سکریٹری جناب سعدا محمد میراں نے استقبالیہ پیش کیا، مولوی اسماعیل انجم گنگاولی ندوی نے  نظامت کی اور صدر جناب محتشم محمد جعفر نے صدارت کی۔مولانا  خواجہ اکرمی مدنی کی دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔