فیڈریشن اورایچ آر ایس کی جانب سے بھٹکل کے نوجوانوں کے لئے کامیاب ایمرجنسی ٹریننگ ورکشاپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2021, 9:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8 اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور جماعت اسلامی ہند کی  ہیومیانٹیرین ریلیف سوسائٹی  (ایچ آر ایس ) کی جانب سے  بھٹکل کے نوجوانوں کے لئے   ایمرجنسی  ٹریننگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں   اُڈپی اور مینگلور سے   خصوصی طور پر ایچ آر ایس کی  دس رُکنی ٹیم    نے بھٹکل  پہنچ کر  نوجوانوں کو بہترین  انداز میں  ٹریننگ فراہم کی۔

نیو شمس انگلش میڈیم اسکول  میں بدھ کی شام سے منعقدہ ورکشاپ اتوار شام کو اختتام کو پہنچا، ورکشاپ میں بھٹکل کے  مختلف اسپورٹس سینٹروں سے  36 نوجوانوں نے حصہ لیا اور ورکشاپ سے مکمل  استفادہ کیا۔

پہلے دن نوجوانوں کو تربیت دیتے ہوئے  جناب امیر صدیقی نے  ایمرجنسی بالخصوص حادثات، غرقاب اور آگ کے حادثات  سے لوگوں کو  بچانے کے لئے کس طرح  کام کرنا ہے اور متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے کس طرح  کے اقدامات کرنے ہیں، مکمل تفصیل بیان کی۔ نہایت دلچسپ انداز میں انہوں نے پروجیکٹرکی مدد سے نوجوانوں کو  مختلف حادثات اور مختلف  زخموں  کے لئے کس طرح فرسٹ ایڈ دیا جانا چاہئے اس کے  مختلف طریقے بیان کئے۔

دوسرے دن  فجر کی نماز کے بعد نوجوانوں کو ورزش کرائی  گئی، پھر نو بجے تک     Interactive گیمس کا سیشن چلا، پھر دس بجے پائپ پر چڑھنے، رسی کےذریعے عمارت سے نیچے اُترنے اور اوپر چڑھنے سمیت  سیڑھی کے ذریعے دوسروں کو بچانے کے طریقوں کی عملی مشق کرائی گئی۔ نوجوانوں کے لئے   ورکشاپ نہایت کارآمد  رہا۔ اس موقع پر  ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  ٹریننگ  میں حصہ لینے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ  بھٹکل کے نوجوان کسی بھی طرح کے حادثات کے موقع پر  دوسروں کی  مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، مگر  ہمارے پاس کوئی طریقہ کار نہیں تھا، آج ہمیں  ٹریننگ سے پتہ چلا کہ  ہمیں  کس طرح دوسروں کی مدد کرنی چاہئے، کس طرح جانوں کو بچایا جاسکتا ہے،  کس طرح   فوری طور پر کسی بھی زخمی شخص کی مدد کی جاسکتی ہے۔ نوجوان نے فیڈریشن کے ذمہ داران پر زور دیا کہ  ایسے کیمپ مزید رکھے جائیں اور ہر ماہ ، دو ماہ میں رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان  اس سے فائدہ اُٹھاسکیں۔

پروگرام میں  بھٹکل مسلم  یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے  بتایا کہ فیڈریشن میں تین شعبہ جات  میں ایک سماجی خدمت  شعبہ بھی ہے،   جس کے لئے ہمارے  نوجوانوں کو  اس ورکشاپ کے ذریعے بہت ہی بہترین انداز میں ٹریننگ دی گئی اور ہمارے نوجوانوں نے بھی   پوری دلچسپی کے ساتھ    ٹریننگ  میں حصہ لیا اور عملی مشق کے  دوران بہترین مظاہرہ بھی پیش کیا۔ عزیز الرحمن نے بتایا کہ ہم آئندہ بھی اپنے نوجوانوں کو   ایسے مختلف پروگراموں کے ذریعے  ضروری تربیت فراہم کریں گے جس سے نوجوان قوم و ملت کی خدمت کرسکیں۔ اس موقع پر  فیڈریشن کے مختلف ذمہ داران ،   ایچ آر ایس  کرناٹکا کے جنرل سکریٹری محمد مڈکارا اور اُترکنڑا کے ضلعی لیڈر رئیس شیخ  سمیت کافی دیگرذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...