عید کے پس منظر میں رات 11بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت کے لئے بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن نے اے سی کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2020, 5:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میں عید کی خریداری کے پس منظر میں دکانیں رات 11بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا۔

 میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بقر عید کی خریداری کا موسم ہے اس لئے دکانداروں اور عوام کی سہولت کے لئے 29اور 30جولائی کو صرف 2دنوں کے لئے دوگھنٹوں کی رعایت کے ساتھ رات میں 9بجے کی جگہ 11بجے تک بازار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

میمورنڈم اے سی کو دینے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اسوسی ایشن کے ذمہ دار ثناء اللہ گوائی نے بتایا جاتا  کہ اے سی نے اس مطالبے پر غور کرنے کا یقین دلایا ہے۔ میمورنڈم سونپنے کے دوران ثناء اللہ کے ساتھ  دیگر تاجر حضرات  محمد حبیب اللہ سدی باپا، عبدالرحیم  و دیگر کئی  کاروباری حضرات موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی