بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن کا قیام اور اجلاس عام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th December 2018, 2:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30/ڈسمبر (ایس او نیوز/ابوالکاشف) بھٹکل کے مسلم تاجروں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر لانے کے لئے تشکیل دی گئی ایڈہاک کمیٹی کے زیراہتمام بندر روڈ پر واقع ’الافراء ‘ ہال میں ایک خصوصی اجلاس عام منعقد کیا گیا جس میں ’بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن‘ کا قیام عمل میں آیااور دستوری تجاویز کو منظوری دینے کے ساتھ آئند ہ انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل کے لئے الیکشن کمیشن کا بھی تقرر کیا گیا۔ 

کنوینر ایڈہاک کمیٹی جناب افتخار رکن الدین (مالک تحسین سوپر مارکیٹ ) کی صدارت میں جلسے کا آغاز حمدان رکن الدین نواب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا عبدالرحمن شاہبندری نے اتحاد و اتفاق اور دینی اصول و ضوابط کے ساتھ تجارت کرنے کے تعلق سے مختصر اور پرمغز خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے بھٹکل کے مسلم تاجروں کے لئے ایک متحدہ پلیٹ فارم کی ضرورت اور ماضی میں کی گئی ایک کامیاب کوشش کا ذکر کرنے کے بعدموجودہ حالات میں ’’بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن ‘‘ کے قیام کے تعلق سے حاضرین اجلاس سے رائے طلب کی تو بالاتفاق ایسو سی ایشن کے قیام کو منظوری دی گئی۔ پھر موصوف نے ایڈہاک کمیٹی کی طرف سے وضع کردہ دستوری تجاویز پیش کیں۔ حاضرین نے ان تجاویز پر کھل کر بحث کی اور کچھ ضروری ترمیمات کے بعد دستورکو منظوری دی گئی۔ حاضرین نے ایسو سی ایشن کو فعال بنانے کے سلسلے میں مفید مشورے بھی دئے۔

اس کے بعدآئندہ مجلس انتظامیہ کی تشکیل اور عہدیداران وغیرہ کے انتخابات کے لئے ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا جس کے اراکین ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ ، جناب عدنان رکن الدین اور جناب مشتاق محتشم مقرر ہوئے۔رکنیت سازی کے لئے حاضرین میں ممبرشپ فارم تقسیم کرتے ہوئے منظور شدہ دستوری شق کی روشنی میں واضح کیا گیا کہ یہ ایسوسی ایشن صرف دکانداروں اوربزنس کرنے والے حضرات کے لئے مخصوص ہوگی۔ اس میں دیگر پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والوں (پروفیشنلس) کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

اس دوران انجمن حامئ مسلمین کی صدسالہ تقریبات کے آغاز کے تعلق سے موصولہ مراسلہ پڑھا گیا اور دکان داروں سے درخواست کی گئی کہ جمعرات 3جنوری کودوپہر 2بجے سے 5بجے تک انجمن کا جو جلوس نکلنے والا ہے اس وقت تمام مسلم دکان دار اپنی دکانیں بند رکھتے ہوئے جلوس میں شریک ہوں اور انجمن کی درخواست پر لبیک کہتے ہوئے جلوس کو پروقار انداز میں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا بھر پور تعاون دیں۔

جلسے کے آخر میں ایسوسی ایشن کے قیام کے لئے بہت زیادہ سرگرمی دکھانے والے جناب حبیب اللہ سدی باپا نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے تمام دکان داروں سے ایسوسی ایشن میں شامل ہونے اور اسے تقویت دینے کی اپیل کی۔اسٹیج پر ایڈہاک کمیٹی کنوینر کے علاوہ دیگر اراکین جناب عبدالقیوم کولمبو، جناب مولانا عبدالرحمن شاہبندری، جناب ثناء اللہ گوائی، جناب ذیشان علی اکبرا،جناب عبدالرؤف نائیطے، جناب محمد اشرف واگ، جناب قمرالدین مشائخ موجود تھے۔ تقریباً 175مسلم دکان دار اس اجلاس میں شریک رہے، جن کے لئے تواضع کاانتظام بھی کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد حنیف شباب ؔ کے کلمات تشکر کے ساتھ یہ اجلاس عام بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔