15سال سے زائد عرصہ گلف میں گذار کر خود کا مکان تعمیر نہ کرسکنے والے بھٹکلی حضرات کے لئے خوش خبری؛ رابطہ کے پلان میں ایسوں کو بڑی راحت دینے کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd February 2022, 12:10 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل یکم فروری (ایس او نیوز) پندرہ سال سے زائد کا عرصہ گلف میں گذارنے کے باوجود کم تنخواہ کی وجہ سے جن بھٹکلی حضرات نے اب تک اپنا خود کا مکان تعمیر نہیں کرپائے ہوں، اُن کے لئے بڑی راحت کی خبر یہ ہے کہ بھٹکل مسلم خلیج کونسل عرف رابطہ سوسائٹی ایسوں کے لئے جگہ یا فلیٹ دینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس بات کا اعلان بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری نے کیا ہے۔ بھٹکل رابطہ آفس میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گلف کی ہماری جماعتوں کے کئی ممبران ایسے ہیں جو پندرہ، بیس سال سے بھی زائد عرصہ سے گلف میں برسر روزگار ہیں، مگر کم تنخواہ کی وجہ سے اپنا خود کا مکان تعمیر نہیں کرپائے ہیں، ایسے ممبران کے لئے گلف کونسل پلاٹ یا فلیٹ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اگربھٹکل مسلم خلیج کونسل کی دس جماعتوں کی طرف سے اس منصوبے کے لئے گرین سگنل ملتا ہے تو پھر اس منصوبہ پر فوراً عمل شروع کیا جائے گا۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ 28 جنوری کو وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گلف کونسل کی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں گلف کی تمام دس جماعتوں کے نمائندے شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ غالباً پہلی مرتبہ گلف کونسل کی میٹنگ میں قریب 90 ممبران شریک ہوئے۔ ہم نے اپنے تمام ممبران کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، اب ہماری ممبرس جماعتوں کی طرف سے گرین سگنل ملتا ہے تو ہم اپنے تمام منصوبوں پر کام شروع کرسکتے ہیں۔

عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ گلف کونسل کی نئی بوڈی بن کر اب تین ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور اس عرصہ میں ہم نے بھٹکل کے تمام  پانچ مرکزی اداروں سمیت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن، انڈین نوائط فورم، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، بھٹکل ڈی وائی ایس پی، بھٹکل میونسپالٹی، اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر (کاروار) اور اُترکنڑا ایس پی (کاروار) سے میٹنگ منعقد کرتے ہوئے ایک طرف بھٹکل کے عوام کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی ہے، وہیں مسائل کے حل کے لئے بھی ان اداروں سے بات چیت کرکے ان کی توجہ مبذول کرائی ہے اور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون دئے جانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ رابطہ سوسائٹی کی طرف سے ساگر روڈ پر واقع ٹری پارک کو محکمہ فوریسٹ کی درخواست پررینویٹ کیا گیا ہے اور پارک میں فٹ پاتھ کی تعمیرسمیت خطیر رقم سے کافی ترقیاتی کام بھی کئے گئے ہیں، جس کے بعد پارک میں جوگنگ اور والکنگ کرنے میں عوام راحت محسوس کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے رینویٹ شدہ پارک کا افتتاح 2 فروری کو کیا جائے گا۔

مسٹر مُنیری نے بتایا کہ ہماری ترجیحات میں میٹرک، کالج اور گریجویشن کرنے والوں کے لئے اسکالر شپ اسکیم بھی شامل ہے جبکہ کورونا وباء کی وجہ سے تین سال سے بھٹکل کے ہونہار بچوں کے لئے رابطہ ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد نہیں کی جاسکی تھی، اسے اب جولائی یا اگست میں کرنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے۔ اب ایک ہی سال کا رابطہ ایوارڈ دینا ہے یا تین سال کا ایوارڈ دینا ہے، اس کا فیصلہ ممبرس جماعت کی میٹنگ میں طے ہوگا۔ نوائط کالونی میں واقع رابطہ سوسائٹی کی عمارت کا رینویشن بھی کرانے کا منصوبہ ہے اور جولائی سے پہلے عمارت کا رینویشن مکمل کیا جائے گا۔

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نو منتخب سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری جن کے تعلق سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ باتیں کم اور کام زیادہ کرنے میں یقین رکھتے ہیں اورضرورت پڑنے پراپنا خود کا سرمایہ لگا کربھی کام کو پورا کرنے میں معروف ہیں، پریس کانفرنس میں دس سے زائد منصوبے گنوائے اور کہا کہ ان منصوبوں سے گلف کی ممبرس جماعتوں کو آگاہ کیا گیا ہے، بس اُن کی طرف سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔ مسٹر مُنیری نے بتایا کہ بھٹکل میں ہم زکواۃ کا ایک سینٹرل نظام بنانے پر بھی غور کررہے ہیں، مزید بتایا کہ ہمارے بہت سارے لوگ زکواۃ نکالتے ہیں اور خود ہی تقسیم بھی کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھٹکل کے کسی ادارے کی مدد سے ایک سینٹرل زکواۃ کمیٹی بنائی جائے جو ایک طرف زکواۃ کو جمع کرے گی اورپھر منظم انداز میں اس کی صحیح تقسیم کرے گی۔ یاد رہے کہ بھٹکل میں رمضان کا فطرہ جمع کرنے کے لئے الگ سے فطرہ کمیٹی قائم ہے، یہ کمیٹی عید الفطر کی رات گھر گھر پہنچ کر فطرہ جمع کرتی ہے اور منظم انداز میں آُسی رات مستحق لوگوں تک اسے پہنچاتی ہے۔

مسٹر مُنیری نے بتایا کہ بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی اگلی مشاورتی میٹنگ انشاء اللہ ماہ جولائی یا اگست میں بھٹکل میں منعقد کی جائے گی جسے منی کانفرنس بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ ہمیں توقع ہے کہ اس میٹنگ میں بھی ہماری جماعتوں کے زیادہ سے زیادہ ممبرس شریک ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں گلف کونسل کے نو منتخب خازن جیلانی محتشم ،رابطہ کے سابق رکن جیلانی شاہ بندری اور رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے مینجر مناظرحُسین سُکری  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...