بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا خوبصورت عید ملین پروگرام 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd July 2018, 1:17 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بحرین  3/جولائی    (ایس او نیوز/اطہر پیرزادے) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی عید ملن  تقر یب اس بار  مشہور ڈپلومیٹ ریڈیشن بلو(Diplomat  Radssion  Blu) فائیو اسٹار ہوٹل میں  28/جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں بحرین میں مقیم بھٹکل کے تقریبا سبھی ممبران  نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام سے خوب لطف اُٹھایا۔

تقریب کا آغاز تقریباً رات 10بجے عزیزم محمد اسعدابن محمدالطاف مصباح کی خوبصورت تلاوت قرآن سے ہوا۔ محمد عاکف ابن محمد الطاف مصباح نے قرآن کاانگریزی ترجمہ پیش کیاجبکہ محمد اطہر پیرزادے نے اردو میں ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد برادرم محمد سعود ابن خلیل صدیقہ نے حمد سے محفل کو گرمایا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی محمد اظہرالدین آرمار ندوی نے مہمانان و ممبران کا استقبال کرتے ہوئے مہمانان کا  تعارف پیش کیا۔ جناب منور علی انصار پیرزادے نے اپنے دلکش انداز میں نعت کے ذریعہ سامعین کو خوش کیا۔

عید ملن تقریب  کے مہمان خصوصی ندوۃ العلماء کے نائب مہتمم مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی صاحب تھے جبکہ مولانا شکیل احمد عظمی ندوی (بانی ابن ہیتم   اسکول بحرین)  کو اعزازی مہمان کے طورپر مدعو کیاگیاتھا۔ مولانا شکیل ندوی صاحب نے  ممبران کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے  بالخصوص قرب المنوع ”الممنوعا“ کے صحیح معنی سے روشناس کرایا۔ انہوں نے  الممنوعا کو  سنجیدگی   سے نہ لینے پراس کے خطرات سے آگاہ کیا۔مولانا نے  معاشرہ میں بڑھتی ہوئی غیر ضروری رسموں  اور بچوں میں اپنے بڑوں کے تئیں  اداب و احترام  میں کمی آنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس پر اپنی تشویش کااظہار کیا۔ اور بڑی شفقت کے ساتھ عوام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ  قوم کے رہنماوں اور ہمدردان ملت کی اہمیت کو سمجھیں  اور ان کی خدمات کو سراہیں۔

پروگرام میں ننے منے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ پیش کیا جس میں انفرادی طورپر فاطمہ بنت پرویز قاسمجی، فاطمہ شزا بنت شہنواز اسرمٹا، محمد طلیب ابن محمد طیب پیزادے نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھلاتے ہوئے حاضرین کو  خوب محظوظ کرایا۔ بچوں کے ایک گروپ نے نظم مع اشارہ پیش کیا تو دوسرے گروپ نے اپنے ڈرامہ کے ذریعہ سفر میں بلاضرورت زیادہ سامان لیجانے سے پیدا ہونے والی دشواریوں کو پیش کرتے ہوئے سفر کے دوران اپنی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا۔ تمام حصہ لینے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔ گروپوں میں سب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے گروپ کے منتظمین کو بھی تحفہ پیش کرتے ہوئے اُن کی  ہمت افزائی کی گئی۔

بچوں میں دینی ذوق وشوق بڑھانے اور قرآن سے لگاؤ پیدا کرنے کے لیے عید ملن کمیٹی کے کنوینر  محمد الطاف مصباح نے اپنی طرف سے 10سال یا سے کم عمر کے بچوں کو جنہوں نے  رمضان شریف کے پورے روزے رکھے انکو 4گرام سونے کا  سکہ انعام کے طورپر پیش کیا۔ یہ انعام  دوبچوں سمرہ بنت  شعیب افریقہ اور عائشہ بنت محمدالطاف مصباح  نے حاصل کیا۔  اسی طرح 15سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو  جنہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں پورے قرآن شریف کی تلاوت کی ہو انکو بھی 4گرام سونے کا  سکہ پیش کیا ، جسے   حِبا  بنت حبیب  سلامتی اور انشا  بنت حبیب  سلامتی نے حاصل کیا۔ 

 بھٹکل مسلم جماعت بحرین ہر سال تعلیمی ایوارڈ کا اہتمام کرتی آرہی ہے جو کہ ساتویں دسویں اور بارہویں جماعتوں میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو دیا جاتاہے۔ امسال فاطمہ  بنت رفیع احمددامودی اس ایوارڈ کی حق دار قرار پائی۔جناب عبدالفتح خلیفہ نے کوئز پیش کیا جس سے سامعین نے جوابات دیکر انعامات حاصل کئے  تو دوسری طرف اپنے علم میں بھی  اضافہ کیا۔ جناب محمد اطہر  پیرزادے اور محمد معین خلیفہ نے ایک منٹ پروگرام پیش کیا جس سے تمام حضرات لطف اندوز ہوئے اور جناب سمیر رکن الدین نے پہلا مقام حاصل کیا۔ 

 پروگرام کے دوران دونوں مہمانوں کو مومینٹو پیش کیاگیا۔ پھر ریفل ڈرا (قرعہ اندازی) کے ذریعہ ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جس میں پہلا انعام محمد صابر محتشم، دوسرا مشتاق ائیکری اور تیسرا انعام رفیع احمددامودی نے حاصل کیا۔ عید ملن تقریب کی  نظامت محمد اطہر پیرزادے نے نہایت  حسن خوبی کے ساتھ ادا کی اور آخر تک پروگرام کو گرمائے رکھا۔ جماعت کے صدر مولوی عبدالرزاق خلیفہ نے صدارت کرتے ہوئے مہمانان اور ممبران کا آخر میں  شکریہ ادا کیا۔مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی صاحب کی دعا کے ساتھ تقریباً رات 2بجے پروگرام  اختتام کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔