بھٹکل مسلم جماعت قطر کی جانب سے منعقدہ عید ملن تقریب میں دلچسپ تفریحی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2018, 6:39 PM | خلیجی خبریں | ساحلی خبریں |

قطر،23؍جون (موصولہ رپورٹ/ایس او نیوز) الحمداللہ سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی بھٹکل مسلم جماعت قطر کی طرف سے عید ملن پروگرام عید کے دوسرے دن یعنی 16؍ جون کو یہاں کے معروف ہوٹل  پلازہ میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز میں ہی  ممبران کے لئے  رات کی ضیافت کا شاندار اہتمام کیا گیا تھا ، جسکے فوری بعد احمد شاکر ماوڑ کی تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے  پروگرام کا آغاز  ہوا۔  عبدالصمد بن عبدالرئوف ائیکری نے  نعت پاک سناتے ہوئے  لوگوں کو محظوظ کیا پھر صلاح الدین شاہ بندی نے جماعت کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے  پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ۔

 جماعت کے سکریٹری محمد زُبیر  خلیفہ نے استقبالیہ  کلمات پیش کیا ۔ جماعت کے سرگرم رکن شمس الضحیٰ آرمار اور ساتھیوں نے کوئز پیش کرتے ہوئے  لوگوں کا دل جیتا۔ ولت کٹنگری نے ایک نوائطی نظم سنائی،  مولانا عبدالعظیم رکن الدین نے عید کا پیغام کے نام پر  ایک مئوثر خطاب کرتے ہوئے  عید الفطر  کی ا ہمیت اور فضیلت سے ممبران کو آگاہ کرایا۔ 

 پروگرام کی نظامت مولانا ایمن آرمار نے کی ۔پھر وقفہ وقفہ سے دو تین مرتبہ ون منٹ شو کے نام سے بڑوں اور بچوں نے فن ٹائم پیش کیا ،  اخیر میں صدر جماعت مولانا یحیٰ برماور نے خطبہ صدارت پیش کرنے کے کلمہ تشکر بھی پیش کیا۔

ابراہیم خلیل سدی احمدا نے ریفل  ڈرا کی ذمہ داری سنبھالی اور ممبران کو انعامات  تقسیم  کئے  ۔ تقریباً بیس قیمتی انعامات تھے۔  اول انعام ایکٹیو (125 سی سی ) کا قرعہ محمد میراں شرالی کے نام نکلا ۔ دوسرا انعام سونےکا چین عبدالباقی مصبا اور تیسرا انعام بیس ہزار انڈین روپیہ ابوالبرکات پیشمام کو حاصل ہوا۔ اسکے علاوہ  کئی دیگر انعامات میں سونے کی گنیا ں ، موبائل اور گھڑی وغیرہ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے ممبران میں تقسیم کئے گئے۔ آخر میں  ہر فیملی کے بچوں کو خصوصی  گفٹ سے نوازا گیا۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام  اختتام کو پہو نچا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...