بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کی جانب سے وائناڈ میں بی ایم جے ولیج کا شاندار افتتاح؛ روینو سکریٹری سمیت دیگر مہمانان نے کی بھٹکل کمیونٹی کی ستائش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th October 2019, 10:43 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

وائناڈ 6/اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست کیرالہ کے وائناڈ میں اتوار صبح بی ایم جے ولیج کا شاندار افتتاح عمل میں آیا جس میں شریک مہمانان نے بھٹکل کمیونٹی کی خدمات پر ذمہ داران کی خوب ستائش کی اور کہا کہ  اس طرح کے سماجی کاموں میں بھٹکلی عوام ہمیشہ ہی متحرک ہوکر دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

ریاست کیرالہ کے محکمہ روینو کے پرنسپل سکریٹری اور کیرالہ ری بیلڈ چیف ایکزی کوٹیو آفسرڈاکٹروی وینو (آئی اے ایس) نے وائناڈ کے پنمارم میں ربن کاٹ کر بی ایم جے ولیج کا افتتاح کیا، اپنے خطاب میں انہوں نےبھٹکل کمیونٹی کے ساتھ  ساتھ بی ایم جے ولیج اور بی ایم جے کلچرل سوسائٹی کے چیرمین جناب عبدالمجید جوکاکو کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عبدالمجید کو قریب چالیس سالوں سے جانتے ہیں اور اُن کی سماجی خدمات سےبخوبی واقف ہیں، مگرمیں یہاں اُن کے تعلقات  کی وجہ سے نہیں بلکہ عبدالمجید صاحب نے جس کاز کے لئے مجھے یہاں مدعو کیا، اُس کو دیکھتے ہوئے تشریف لایا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اگست میں ریاست میں جس طرح کا بھیانک سیلاب آیا اور پہاڑ کھسکنے کی وجہ سے آن کی آن میں 16000 مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے، اُن خاندانوں کو واپس زندگی کی طرف لوٹانا آسان نہیں تھا، ایسے میں بہت سارےادارے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے آگے آئے، کئی ایک اداروں نے اپنی جانب سے متاثرہ لوگوں کو مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کیا، مگر بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ نے کوئی وعدہ نہیں کیا، کسی اخبار میں کوئی بیان نہیں چھپا، مگر خاموشی کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 16 مکانات تعمیر کرکے دئے ہیں۔ ایسے کاموں کی ستائش ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو واپس پٹری پر لانے میں آپ لوگوں کا بھی اہم  رول ہے اور سرکار اس تعلق سے آپ کو ہرممکن تعاون دینے تیار ہے۔ 

وائناڈ کے سب کلکٹراور اے آئی ایس آفسراُمیش کے ہاتھوں دوسرے مرحلے کے14 مکانوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اسی طرح بھٹکل کا قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم پرویز کے ہاتھوں بی ایم جے کلچرل سوسائٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر دونوں نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

بی ایم جے ولیج کے چیرمین عبدالمجید جوکاکو نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے جو زبردست تباہی مچی تھی، اُس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فوری طور پر سروے کرتےہوئے متاثرین کو ابتدائی امداد پہنچائی، بعد میں حالات کو دیکھتے ہوئے  ہماری جماعت نے بے حد مستتحق خاندانوں کو مکانات تمیرکرکے دینے کا فیصلہ  کیا، انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو امداد فراہمم کرنے جب ہم نے بھٹکل کی مختلف جماعتوں سے اپیل  کی تو مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے 35 لاکھ  کی خطیر رقم امداد میں دی گئی، دیگر مقامی اور اطراف کے  کافی لوگوں نے بھی اپنی جانب سے مالی تعاون کیا جس کے نتیجے میں 16 مکانات تعمیر کئے گئے ہیں، اب ہمیں مزید 14 مکانات تععمیر کرنے ہیں ساتھ ساتھ ایک کلچرل سینٹر بھی تعمیر کرنا ہے جس کے لئے مزید مالی تعاون کی ضرورت ہے۔

وائناڈ پنچایت صدرمحترمہ کے بی نسیمہ، سائن کے ایکزی کوٹیو ڈائرکٹرراشید غزالی، انڈین نوائط فورم کے نائب صدر اور بھٹکل مسلم جماعت مینگلور کے صدر جناب ایس ایم ارشد، بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کے صدر محمد جعفر مصباح، سکریٹری فیاض احمد مصباح، پنمارم کے ممبر آف بلاک پنچایت جینتی راجن، گرام پنچایت ممبر مارٹن، پروگرام کمیٹی چیرمین محمد جابرو دیگرکافی ذمہ داران موجود تھے، مہمانان کے ہاتھوں تمام 16 تیار شدہ مکانوں کی چابیاں متاثرین کے خاندانوں کو تقسیم کی گئیں۔ کئی ایک نے اس دوران اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بھٹکل کمیونٹی اور بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کی خدمات کی سراہنا کی۔

پروگرام کا آغاز کالی کٹ کے مفتی محمد اٰمین کی تلاوت مع ترجمہ سے ہوا تھا جبکہ مولانا محمد راشد کی کلمہ تشکر پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر بھٹکل سے کئی ایک ذمہ داران بھی موجود تھے، جبکہ بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کے ذمہ داران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔