حضرت محمد ﷺ کی ہتک کرنےوالوں کو سزا دی جائے: تنظیم پریس کانفرنس میں بھٹکل قاضی صاحبان کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th June 2022, 11:02 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:18؍ جون   (ایس اؤ نیوز) خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےلئے ہم جان بھی قربان کرسکتےہیں، اور ہم اپنے پیغمبر کی ہتک بالکل برداشت نہیں کرتے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہتک کرنے والوں کےخلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ اس بات کا مطالبہ بھٹکل کے قاضی صاحبان نے کیا۔

تنظیم دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم میڈیا کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے واضح کیا کہ آج نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم اسلام میں بھی اہانت رسولﷺ پر سخت احتجاج کیا جارہا ہے تو اس کا سبب یہ ہے کہ مسلمان اپنے پیغمبر کی ہتک برداشت نہیں کرسکتے۔ اسلام میں پیغمبر کا کیا مقام ہے اور کیوں پوری دنیا کے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے، اس پر بھٹکل کے قاضی صاحبان روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پر پہلے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے مختصر مگر مدلل انداز میں بات کرتے ہوئے نپور شرما اور جندال کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بھی رسول ﷺ کی توہین کی ہے ان کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔ مولانا نےقران کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ اللہ کے نبی حضرت محمدﷺ ایمان والوں کے لئے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں اور اللہ کے نبی کی جو پاک بیویاں ہیں وہ تمام مسلمانوں کی مائیں ہیں۔  انہوں نے صاف کیا کہ ان کے ساتھ گستاخی صرف ہندوستان کے مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔ اور یہ ایک ایسا جذباتی مسئلہ ہے کہ مسلمان جذبات میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے لیڈران اور زمہ داران پر زور دیا کہ ان کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے ملک کے امن وامان میں خلل پیدا ہوتا ہو۔ انہوں نے صاف کہا کہ بالخصوص حضرت محمد ﷺ اور ان کی پاک بیویوں کے تعلق سے اگرکوئی گستاخی کرے گا تو مسلمان اس کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے حال ہی میں ہوئے گستاخ رسول اور اس کے بعد کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ پہلے اپنے موقف کی وضاحت کرے کہ حکومت ان لوگوں کے ساتھ نہیں ہے اور حکومت ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت سزا دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ نہ صرف پیغمبر اسلام اور انبیاء بلکہ کسی بھی مذہبی شخصیات  کی ہتک کرنے کی اجازت نہ دی جائے مولانا نے اس کے لئے سخت قانون بنانے پر زور دیا تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی ہمت نہ کرسکے۔

بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا عبدالرب ندوی نے کہاکہ حضرت محمد ﷺ پر ایمان کے بغیر اسلام کا ایمان نامکمل ہے۔اگر ہم  دنیا کی مشہور 100شخصیتوں کی فہرست تشکیل دینا چاہیں تو حضرت محمد ﷺ اول شمار کئے جائیں گے۔ 

 انہوں نےکہا کہ اگر حکومت وقت پر بیدار ہوتی تو ملک کے عوام سڑکوں پر نہ آتے۔ مولانا نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ عدل و انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، مولانا نے متنبہ کیا اگر حکومت عدل کو چھوڑے گی تو پھر حکومت باقی نہیں رہے گی انہوں قوم عاد، قوم ثمود، فرعون، ہامان، قارون کی مثالیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے وقت پر اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتے تھے، لیکن اللہ نے ان کا کیا حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

 پریس کانفرنس میں تنظیم سکریٹری جیلانی شاہ بندری، صدیق ڈی ایف، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ، جامع مسجد بھٹکل کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، مولانا اسامہ ندوی ، انجم گنگاولی، محمد جعفر محتشم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔