بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی عید ملن تقریب؛ نوائطی ڈرامے، کوئیز، فینسی ڈریس سمیت کئی دلچسپ پروگرام سے حاضرین نے اُٹھایا لطف

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2019, 7:47 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 9؍جون (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی طرف سے عید کی رات ٹھیک 10بجے کراون پلازہ ہوٹل میں ایک شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  تفریحی پروگرام، بچوں کا فینسی ڈریس ، نوائطے ڈرامے، کوئز اور ریفل ڈراء  وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں سے  حاضرین نے خوب لطف اُٹھایا۔

مہمانِ خصوصی کے طور پر بہار کے رکن اسمبلی  ڈاکٹر فراس فاطمی نے  عید ملن تقریب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، بعد میں  ہندوستان کے موجودہ سیاسی حالات پر روشنی ڈالی اور مفید مشوروں سے نوازا، اسی طرح ایک اور مہمان  جناب راشد علی شیخ صاحب جو کہ پیشہ سے ایک تاجر ہیں اور ریاض میں مقیم ہیں انہوں نے بھی بہت ہی اہم اور مفید باتوں کی طرف اشارہ کیا۔

جناب  عماد الجلیل کوبٹے  کی  تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے  پروگرام کا آغاز ہوا۔ مولوی ریان برماور نے پروگرام  کی نظامت کی۔ جماعت کے  صدرمحمد نجف کھومی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے  موجود حالات پر روشنی ڈالی ۔ جنرل سکریٹری جناب ابوبکر صدیقی نے تمام ممبران جماعت اور مہمانوں کا استقبال کیا ساتھ ساتھ جماعت  کا تعارف پیش کیا۔ 

پروگرام کے  کنوینر عبدالماجد ایس ایم  نے تفریحی پروگرام کی شروعات کی۔سب سے پہلے بچوں کا فینسی ڈریس پروگرام رکھا گیا جسکو  نصیف ائیکری  نے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ دو نوائطی ڈرامے ایک "امچے گاوں انی امچو ہاسپٹل" اور دوسرا "کوئپہ  مھیلی انی چڈو یں" کو  بچوں نے بہت ہی بہترین  انداز میں پیش کیا۔ تفریحی پروگرام میں بچوں نے  نعت وغیرہ بھی پیش کیں ۔ اس بار آن  لائن کوئز  کہوت kahootکو پہلی مرتبہ آزمایا گیا جسکو حاضرین  نے بے حد  سرایا ۔ کوئز کو جناب محمد نجف  نے پیش کیا۔  اس مرتبہ   چار بمپر انعامات کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سارے انعامات تھے۔ جو  قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کئے گئے  ۔ 

اول انعام 60,001 روپیہ کا قرعہ  محمد عمران حاجی فقیہ اور دوسرا 50,000روپیہ کا قرعہ   محمد ظہیر شیخ کے نام نکلا۔ ساتھ ساتھ دو موٹر بائک کا قرعہ بالترتیب    فضل قاضی اور عبدالشکور خان کے نام نکلا۔ رات تین بجکر 15منٹ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...