بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کے عام انتخابات؛ پولنگ کے لئے وہاٹس ایپ کا بھی استعمال؛ 52اُمیدواروں میں 25 اراکین کا انتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th January 2020, 12:19 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مسقط  3 جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے عام انتخابات مورخہ 2 جنوری کو منعقد ہوئے جس میں 25 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ الیکشن کمشنرجناب خواجہ  فوزان محتشم  نے منتخب  اراکین کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسوسی ایشن کے جملہ 630 ممبران میں سے 347  ممبران نے پولنگ میں حصہ لیا تھا اس طرح 55 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بعض جگہوں پر  پولنگ کے لئے ایک طرف موبائل ووٹنگ کرائی گئی، وہیں  ضرورت کے تحت  وہاٹس ایپ کی بھی مدد لی گئی۔  الیکشن میں جملہ 52 اُمیدوار میدان میں تھے۔ 

اس سے قبل سبکدوش شدہ   انتظامیہ میں سے پانچ اراکین خواجہ فوزان محتشم،  دلدار مُبین،  ایم جے نثار، ابوالاعلیٰ محتشم اور سید حسن شیگا کا انتخاب کیا گیا تھا، جس میں سے خواجہ فوزان محتشم کو الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،  انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے صاف و شفاف انتخابات  کروائے۔ 

 صلالہ میں بدھ کو اور دیگر روی اور سیب وغیرہ علاقوں میں  جمعرات صبح سے  رات بارہ بجے  تک  انتخابی کاروائیوں کو انجام دیا گیا، بعض جگہوں پر موبائل ووٹنگ کرائی   گئی جبکہ اس بار پولنگ کے لئے نئی ٹیکنالوجی یعنی وہاٹس ایپ  کی بھی مدد لی گئی۔جمعرات   دیر رات ووٹوں کی گنتی  کا عمل شروع ہوا  جس کے بعد جمعہ علی الصباح  منتخب اراکین انتظامیہ کا اعلان کیا گیا۔ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  فوزان محتشم نے بتایا کہ انتخابی کاروائی کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے دس دنوں کے اندر عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ انہوں نے انتخابی کارروائیوں کو بحسن و خوبی انجام دینے میں پیش پیش رہنے والے   تمام اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

25 منتخب اراکین  انتظامیہ کے اسمائے گرامی یہ ہیں: محمد قمر مرچنٹ ،  محمد افضل گوائی،  سید اسماعیل ضیاد ایس ایم،  مرتضیٰ رکن الدین،محمد ریاض مرچنٹ، عبدالواجد دامودی، عبدالغنی صوبیدار، عبدالحفیظ صدیقہ،  ربیع احمد ائیکری، وصی اللہ مصباح، حشمت اللہ رکن الدین (نواب)،  عبدالرحمن طارق رکن الدین،  سید فرید ایس جے،  سید سلیم علی اکبرا،  عبدالباسط ائیکری، سید صائم سید حُسینا، عبدالباری رکن الدین،  جعفر صادق نورا لدین،  عبدالمغنی شینگیری،  حافظ محمد معظم سعدا،  عمر قیس رکن الدین، حافظ رکن الدین افضل، سُہیل احمد ائیکری،  محمد آصف کولا،  عبدالباری ایس پی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...